Farishta

فرشتے کون ہیں؟

بِسّمِ اللہِ الرَّحّمٰنِ الرَّحِیّمِ

(Farishta)فرشتے کون ہیں؟

فرشتے(Farishta)اللہ کے ایماندار، مکرّم(عزت ولاے)بندےہیں جواس کی نافرمانی کبھی نہیں کرتےہیں۔ہرقسم کےگناہ سےمعصوم ہیں۔ان کےجسم نورانی ہیں، اوروہ  نہ کچھ کھاتےہیں، نہ پیتے ہیں۔ ہروقت اللہ تعالیٰ کی عبادت میں ہیں۔ اللہ تعالیٰ نےانہیں وہ قدرت دی ہے کہ وہ جوشکل چاہیں اختیارکریں۔ وہ جداگانہ کاموں پرمقررہیں۔بعض جنت پر،بعض دوزخ پر، بعض آدمیوں کےعمل لکھنےپر،بعض روزی پہنچانے پر، بعض پانی برسانےپر،بعض ماں کےپیٹ میں بچہ کی صورت بنانے پر،بعض آدمیوں کی حفاظت پر،بعض روح قبض کرنے پر، بعض قبر میں سوال کرنے پر، بعض عذاب پر، بعض رسول علیہ السلام کےدربارمیں مسلمانوں کےدرود وسلام پہنچانے پر،بعض انبیاء علیہم السلام کےپاس وحی لانے پر۔

ملائکہ (Farishta) کواللہ تعالیٰ نے بڑی قوت عطافرمائی ہے وہ ایسے کام کرسکتےہیں جسےلاکھوں آدمی مل کربھی نہیں کرسکتے۔ان میں چارفرشتےبہت عظمت رکھتےہیں۔حضرت جبرائیل،حضرت میکائیل،حضرت اسرافیل،حضرت عزرائیل علیہم السلام۔

سوالات

سوال: کیافرشتے (Farishta) دیکھنے میں آتےہیں؟
جواب: ہمیں تونظرنہیں آتےمگرجنہیں اللہ تعالیٰ چاہتاہےوہ فرشتوں کودیکھتے ہیں۔انبیاء علیہم السلام انہیں ملاحظہ فرماتےہیں،ان سے کلام ہوتاہے۔قبروں میں مردے بھی فرشتوں کودیکھتےہیں اوربھی جسے اللہ تعالیٰ چاہے، دیکھ سکتاہے۔

سوال: ہر آدمی کےساتھ ایک ہی فرشتہ عمربھر اس کےعمل لکھاکرتا ہےیاکئی؟
جواب: نیکی اوربدی کے لکھنےوالےعلیحدہ علیحدہ ہیں اور رات کےعلیحدہ اور دن کےعلیحدہ ہیں۔

سوال: کل کتنے فرشتے ہیں؟
جواب: بہت ہیں ہمیں ان کی تعدادمعلوم نہیں۔

( کتاب العقائد ص 22 تا 23 )

ثواب کی نیت سے شیئر کرتے جائیں۔۔
Share on Facebook
Facebook
Tweet about this on Twitter
Twitter
Share on Reddit
Reddit
Share on LinkedIn
Linkedin
Buffer this page
Buffer
Digg this
Digg
Share on Tumblr
Tumblr
Share on Yummly
Yummly
Share on VK
VK
Email this to someone
email

اپنا تبصرہ بھیجیں