1 شعبان المعظم یعنی عید الفطر کے پہلے دن اور 10 ذو الحجہ یعنی عید الاضحی کے پہلے دن اور ایام تشریق یعنی 11، 12، 13 ذو الحجہ، ان دنوں میں روزہ رکھنا مکروہ تحریمی ہے۔
لہذا عید الفطر کے دوسرے دن روزہ رکھنا جائز ہے کیونکہ اس دن روزہ رکھنا شریعت کی طرف سے منع نہیں ہے۔
لیکن عید الاضحی کے دوسرے دن روزہ رکھنا مکروہ تحریمی و ناجائز ہے کیونکہ یہ ایام تشریق میں سے ہے اور اس دن شریعت نے روزہ رکھنا منع کیا ہے۔
10 ذی الحج (یعنی عید الاضحیٰ کے پہلے دن) سے لے کر 13 ذی الحج تک، یعنی ان 4 دنوں کا روزہ رکھنا شرعاً منع ہے، اللہ پاک کے آخری نبی، رسول ہاشمی، ﷺ نے فرمایا:
سن لو! بے شک یہ دن کھانے پینے اور ذکر اللہ کرنے کے دن ہیں۔ (1)
حوالہ جات
1↑ | مسلم ، کتاب الصیام ، باب تحریم صوم ایام التشریق ، صفحہ:412 ، حدیث :1141 |
---|