مزیدار شربت

 حضرت صالح مری علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں، میں نے حضرت عطاء سلمی علیہ رحمۃ الغنی کی خدمت میں دو دن متواتر گھی اور شہد ملا کر ستو کا مزیدار شربت بھجوایا، مگر دوسرے دن کا انہوں نے واپس لوٹا دیا۔ اس پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے میں نے کہا، آپ نے میرا…

آپ کہاں سے کھاتے ہیں؟

حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ ایک مسجد میں نماز پڑھنے تشریف لے گئے، نماز پوری ہونے کے بعد امام صاحب نے پوچھا، اے با یزید ! آپ کہاں سے کھاتے ہیں؟ فرمایا ، ذرا رکئے! پہلے آپ کے پیچھے پڑھی ہوئی نماز کو دہرا لوں، آپ کو جب مخلوق کو روزی دینے والے ہی…

تین چیزیں تین چیزوں میں پوشیدہ ہیں

حضرت سہل بن عبداللہ تستری علیہ رحمۃ اللہ القوی نے ایک موقع پر فرمایا کہ بصرہ کا فلاں نانبائی(1)یعنی روٹیاں پکانے والا ولی اللہ ہے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کا ایک مرید شوق دیدار میں بصرہ پہنچا اور ڈھونڈتا ہوا اس نانبائی کی خدمت میں حاضر ہوگیا، وہ اس وقت روٹیاں پکا رہے تھے(2)پہلے عموماً…

گندھا ہوا آٹا دے دیا

حضرت حبیب عجمی علیہ رحمۃ اللہ القوی کے دروازے پر ایک سائل نے صدا لگائی۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کی زوجہ محترمہ رحمۃ اللہ علیھا گندھا ہوا آٹا رکھ کر پڑوس سے آگ لینے گئی تھیں تا کہ روٹی پکائیں۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے وہی آٹا اٹھا کر سائل کو دے دیا۔ جب وہ…

عجیب و غریب مریض

حضرت یونس علیہ السلام نے حضرت جبرئیل امین علیہ السلام سے فرمایا، میں روئے زمین کے سب سے بڑے عابد(1)یعنی عبادت گزارکو دیکھنا چاہتا ہوں ۔ حضرت جبرئیل امین علیہ السلام آپ علیہ السلام کو ایک ایسے شخص کے پاس لے گئے جس کے ہاتھ پاؤں جذام کی وجہ سے گل کٹ کر جدا ہو…

زندہ بچّی پریشر ککر میں ابال دی!

تادم تحریر پاکستان کی تاریخ میں آنیوالے سب سے بڑے خوفناک زلزلے کے بارے میں کچھ عرض کرتا ہوں، بروز ہفتہ تین رمضان المبارک ۱۴۲۶ھ (8.10.2005) صبح تقریباً 8.45بجے پاکستان کے مشرِقی حصے میں خوفناک زلزلہ آیا۔ جس میں سرحد و کشمیر کا ایک بہت بڑا حصہ نیز پنجاب کا بھی کچھ حصہ متأثر ہوا۔…

تیسری روٹی کہاں گئی؟

حضرت عیسیٰ روح اللہ علیہ السلام کی خدمت میں ایک آدمی نے عرض کی، “یا روح اللہ! میں آپ کی صحبت بابرکت میں رہ کر خدمت کرنا اور علم شریعت حاصل کرنا چاہتا ہوں۔آپ علیہ السلام نے اس کو اجازت دے دی ۔ چلتے چلتے جب دونوں ایک نہر کے کنارے پہنچے تو آپ علیہ…

فوت شدہ بچے زندہ ہو گئے!

مشہور عاشقِ رسول حضرت علامہ عبدالرحمن جامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ روایت فرماتے ہیں ، حضرت جابِر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی حقیقی بچوں کی موجودگی میں بکری ذبح کی تھی ۔ جب فارِغ ہو کر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تشریف لے گئے تو وہ دونوں بچے چھری لے کر چھت پر جا…

زمین سے دینار نکالنے والا نمازی( ایک آیت)

حضرت سید نا ابوبکر بن فضل رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہیں کہ میں نے جب جب اصرار کرکے ایک رومی دوست سے اسلام لانے کا سبب پوچھا۔ تو اس نے بیان کیا ہمارے ملک پر مسلمانوں کا لشکر حملہ آور ہوا، جنگ ہوئی، کچھ لوگ ہمارے قتل ہوئے اور کچھ انکے۔ میں نے اکیلے…