حضرت مسیح علیہ الصلٰوۃ والسلام کے نزول کا مختصر حال

جب دجال کا فتنہ انتہا کو پہنچ چکے گا جس کا ذکر ہم نے اپنی دوسری تحریر میں مع ویڈیو کیا ہے اور وہ ملعون (1)تمام دنیا میں پھرکر ملک شام میں جائے گا۔ اس وقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام دمشق کی جامع مسجد کے شرقی منارہ پر شریعت محمدیہ ﷺ کے حاکم اور امامِ…

آفتاب کے مغرب سے طلوع کرنے اور دروازہ توبہ کے بند ہونے کی کیفیت بیان فرمائیے۔

روزانہ سورج بارگاہ الٰہی میں سجدہ کر کے اجازت چاہتا ہے اجازت ملتی ہے تو طلوع ہوتا ہے۔ قرب قیامت جب دابۃ الارض نکلے گا تومعمول کے مطابق سورج سجدہ کر کے طلوع ہونے کی اجازت چاہے گا ۔ اجازت نہیں ملے گی۔ اور حکم ہوگا کہ واپس چلا جا۔ تب سورج مغرب سے طلوع…

حضرت امام مہدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ

سوال: حضرت امام مہدی (Imam Mahdi) رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا کچھ حال بیان فرمائیے؟ جواب: حضرت امام مہدی (Imam Mahdi) رضی اللہ تعالیٰ عنہ خلیفۃ اللہ ہیں۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی آل (اولاد)میں سے حسنی سیّد ہوں گے۔ جب دنیا میں کُفر پھیل…

یاجوج ماجوج (Yajuj Majuj) کون ہیں؟

سوال: یاجوج ماجوج (Yajuj Majuj) کون ہیں؟ جواب: یہ یافث (یہ نوح علیہ السلام کےبیٹےہیں یہ مومن تھےترکی لوگ انکی نسل سےہیں(روح المعانی سورہ ھود))بن نوح علیہ السلام کی اولاد میں سےفسادی (فسادپھیلانےوالا،جھگڑالو)گروہ ہیں۔ ان کی تعدادبہت زیادہ ہے۔وہ زمین میں فساد کرتےتھے۔ایام ربیع(فصل پکنےکازمانہ)میں نکلتےتھے۔ سبزہ ذرانہ چھوڑتے تھے۔ آدمیوں کوکھالیتےتھے۔جنگل کےدرندوں ،وحشی جانوروں ،سانپوں…

دَابَّۃُ الارض کیا چیز ہے؟

سوال: دَابَّۃُ الارض (Dabbat al Ard) کیاچیزہے؟ جواب: دَابَّۃُ الارض ( Dabbat al Ard ) ایک عجیب شکل کاجانورہےجوکوہِ صفاسےظاہرہوکرتمام شہروں میں نہایت جلدپھرگا۔ فصاحت کےساتھ کلام کرےگا۔ ہرشخص پرایک نشانی لگائےگا۔ ایمانداروں کی پیشانی پرعصائے(لاٹھی) موسیٰ علیہ السلام سےایک نورانی (نوروالا)خط کھینچےگا۔ کافرکی پیشانی پرحضرت سلیمان علیہ السلام کی انگشتری(انگوٹھی) سےکالی مُہرکرےگا۔

دجال ( Dajjal ) کس کو کہتے ہیں؟

دجال (Dajjal) مسیح کذاب (مسیح بمعنی اسم مفعول ہےیعنی ممسوح العین،ایک آنکھ کاکانا۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کوجومسیح کہتےہیں وہاں مسیح بمعنی اسم فاعل ہےیعنی برکت کےلئےچھونےوالے،مُردوں کوزندہ اوربیماروں کواچھاکرنےوالے۔(یہاں معنی ہوگاشعبدے دکھانےوالابڑاجھوٹا)) کانام ہے۔ اس کی ایک آنکھ ہوگی۔ اور وہ کاناہوگا اوراس کی پیشانی پرک ا ف ر (یعنی کافر) لکھا ہوگا۔ ہرمسلمان اس…

قیامت کی نشانیاں

(Qayamat ki Nishaniyan) قیامت کی نشانیاں قیامت (Qayamat) کےآنےسےپہلےدنیاسےعلم اٹھ جائےگا۔ عالم باقی نہ رہیں گے۔ جہالت پھیل جائےگی۔ بدکاری اوربےحیائی زیادہ ہوگی۔ عورتوں کی تعداد مَردوں سےبڑھ جائےگی۔ بڑےدجّال (دجّال (Dajjal) کالغوی معنی جھوٹا،سچائی کوچھپانےوالا۔ روایت کےمطابق ایک جھوٹاشخص جواخیرزمانہ میں پیداہوگامسلمانوں کےعقیدہ کےمطابق حضرت عیسٰی علیہ السلام اسےقتل کریں گے۔)سواتیس دجّال اورہوں گےہرایک…

حشر کا بیان

حشر (Hashr) کا بیان جیسےہرچیزکی ایک عمرمقررہےاس کےپورےہونےکےبعدوہ چیزفناہوجاتی ہے ۔ایسےہی دنیاکی بھی ایک عمراللہ تعالٰی کےعلم میں مقررہے۔اس کےپورے ہونےکےبعد دنیافناہوجائےگی۔زمین وآسمان،آدمی ، جانورکوئی بھی باقی نہ رہےگا۔ اس کو”قیامت” “Day of Judgement” کہتےہیں۔ جیسےآدمی کےمرنےسےپہلےبیماری کی شدّت ، موت کےسکرات ،(جان کنی کی تکالیف) نزع (دم ٹوٹنا) کی حالتیں ظاہرہوتی ہیں۔ ایسے ہی…