لاکھ رمضان کا ثواب ہم کس طرح حاصل کر سکتے ہیں..؟

حضرت سیدناعبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ سرکار نامدارﷺ فرماتے ہیں: ” جس نے مکہ مکرمہ میں ماہ رمضان پایا اور روزہ رکھا اور رات میں جتنا میسر آیا قیام کیا تو اللہ عزوجل اس کے لئے اور جگہ کے ایک لاکھ رمضان کا ثواب لکھے گا اور ہردن ایک…

روزہ و قرآن شفاعت کریں گے اور بخشش کا بہانہ

مدینے کے سلطانﷺ فرماتے ہیں، روزہ اور قراٰن بندے کیلئے قیامت کے دن شفاعت کریں گے۔ روزہ عرض کریگا، اے رب کریم عزوجل ! میں نے کھانے اور خواہِشوں سے دن میں اسے روک دیا، میری شفاعت اس کے حق میں قَبول فرما۔ قرآن کہے گا ، میں نے اسے رات میں سونے سے باز…

ماہ رمضان میں مرنے کی فضیلت اور قیامت تک کے روزوں کا ثواب

جو خوش نصیب مسلمان ماہ رمضان میں انتقال کرتا ہے اس کو سوالات قبر سے امان مل جاتی ، عذاب قبرسے بچ جاتا اور جنت کا حقدار قرار پاتا ہے۔ چنانچہ حضرات محدثین کرام رحمہم اللہ المبین کاقول ہے، ”جو مؤمن اس مہینے میں مرتا ہے وہ سیدھا جنت میں جاتا ہے، گویا اس کے…

بڑی بڑی آنکھ والی حوریں اور دو اندھیرے دور

امیرالمؤمِنِین حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمایا کرتے: ”اس مہینے کو خوش آمدِید ہے جو ہمیں پاک کرنے والا ہے۔پورا رمضان خیر ہی خیر ہے دن کا روزہ ہو یا رات کا قیام۔ اس مہینے میں خرچ کرنا جہاد میں خرچ کرنے کا درجہ رکھتا ہے۔ “ (تَنْبِیہُ الْغافِلین ص۱۷۶) خرچ…

ہر شب ساٹھ ہزار اور روزانہ دس لاکھ گنہگاروں کی دوخ سے رہائی اور جمعہ کو تو!

حضرت سیدناعبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ شہنشاہ ذیشان، محبوب رحمٰن عزّوجل وﷺ کا فرمان رحمت نشان ہے. ”رمضان شریف کی ہرشب آسمانوں میں صبح صادق تک ایک منادی یہ ندا کرتا ہے،”اے اچّھائی مانگنے والے !مکمّل کر (یعنی اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی طرف آگے بڑھ )اور خوش ہوجا۔…

آقاﷺ کا رمضان شریف کی فضیلت کے حوالے سے بیان اور اجر و ثواب کا بھرمار

حضرت سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ” محبوب رحمن ﷺ نے ماہ شعبان کے آخری دن بیان فرمایا: اے لوگو ”اے لوگو! تمہارے پاس عظمت والا برکت والا مہینہ آیا،وہ مہینہ جس میں ایک رات (ایسی بھی ہے جو) ہزارمہینوں سے بہتر ہے، اس (ماہ مبارک ) کے روزے اللہ عزوجل…

عبادت کا دروازہ اور اس ماہ مبارک کی کون سی گھڑی بابرکت ہے؟

روزہ باطنی عبادت ہے، کیوں کہ ہمارے بتائے بغیر کسی کو یہ علم نہیں ہوسکتا کہ ہمارا روزہ ہے اور اللہ عزوجل باطنی عبادت کو زیادہ پسند فرماتا ہے۔ ایک حدیث پاک کے مطابِق، ”روزہ عِبادت کا دروازہ ہے۔ “ ( الجامع الصغیرص۱۴۶حدیث۲۴۱۵) نزول قرآن اس ماہ مبارک کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ…

رمضان شریف کی فضیلت اور پانچ چیزیں ایسی جو پہلے کسی نبی علیہ السلام کو نہ ملیں

عزیزساتھیوں! خدائے رحمٰن عزوجل کاکروڑہاکروڑاحسان کہ اس نے ہمیں ماہ رمضان جیسی عظیم الشان نعمت سےسرفَراز فرمایا۔ ماہ رمضان کےفَیضان کےکیا کہنے! اس کی توہرگھڑی رحمت بھری ہے۔ اس مہینےمیں اجروثواب بہت ہی بڑھ جاتاہے۔ نفل کاثواب فَرض کےبرابراورفَرض کاثواب سترگنا کردیاجاتاہے۔ بلکہ اس مہینےمیں توروزہ دارکاسونابھی عبادت میں شمار کیاجاتاہے۔ عرش اٹھناےوالےفرشتےروزہ داروں کی…