نفع بخش کلام کی چند صورتیں، اپنے کلام کو قیمتی بنائیں اور فائدہ اٹھاہیں

اس کلام کے ذریعے نفع کمانے میں سستی نہیں کرنی چاہیے۔سرورِ کونین ﷺ نے ارشاد فرمایا:”اللہ تعالیٰ اس بندے پر رحم فرمائے جو کلام کرتا ہے تو نفع حاصل کرتا ہے یا خاموش رہ کر سلامتی حاصل کرتا ہے۔“[1]شعب الایمان ،رقم ۴۹۳۸ج۴،ص۲۴۱ اورحضرتِ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرورِ عالم ﷺ…

شرم گاہ کی حفاظت

شرم گاہ کی حفاظت کا مطلب یہ ہے کہ انسان اس کے ناجائز استعمال سے بچے اور اپنے بدن کے فطری تقاضے یعنی شہوت کو پورا کرنے کے لئے وہی طریقے اپنائے جنہیں شرعی طور پر جائز قرار دیا گیاہو ۔بطورِ ترغیب اس کی حفاظت کے فضائل ملاحظہ ہوں ۔ شرم گاہ کی حفاظت کے…

دو ایسے عمل جنکی مشقت تو خفیف ہے مگر ان کا اجر عظیم ہے

خاموشی کے فضائل خاموش رہنے کی عادت اپنانے کی وجہ سے گناہوں سے حفاظت کے ساتھ ہمیں درجِ ذیل برکتیں بھی حاصل ہوں گی ، ٭حضرتِ سیدناابودَرْدَاء رضي الله عنه کی ملاقات رسول اللہ ﷺ سے ہوئی تو آپ ﷺ نے فرمایا : ”اے ابودَرْدَاء! کیا میں تجھے دو ایسے عمل نہ بتاؤں جنکی مشقت…

فضول کلام

اس سے مراد وہ کلام ہے جس سے کوئی دنیوی یا اُخروی فائدہ حاصل نہ ہو ۔ ایسے کلام میں مشغول ہونے سے احتراز ضروری ہے کیونکہ اس گفتگو میں صرف ہونے والے وقت کو نفع بخش کلام میں خرچ کیا جاسکتاتھا اور نفع سے محرومی بھی ایک طرح کا نقصان ہی ہے ۔لہذا!انسان کو…

بعض صورتوں میں نفع بخش اور بعض میں نقصان دہ کلام

اس طرح کا کلام وہی کرے جو اس کی باریکیوں کو سمجھتا ہو وگرنہ خاموش رہنے میں ہی عافیت ہے ۔ حضرت سیدنا امام شافعی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ”جب تم کوئی بات کرنے لگو تو پہلے اس پر غور کر لو ، اگر تمہیں کوئی فائدہ نظر آئے تو کہہ ڈالو اور…

نیکی کی دعوت دینے کی فضیلت اور رب تعالیٰ کافرمان

سورۂ حم السجدۃ میں ہے : ترجمۂ کنزالایمان :اور اس سے زیادہ کس کی بات اچھی جو اللہ کی طرف بلائے اور نیکی کرے اور کہے میں مسلمان ہوں۔“ (پ۲۴،السجدۃ :۳۳) رحمتِ کونین ﷺ نے فرمایا: ”نیکی کی طرف راہنمائی کرنے والا بھی نیکی کرنے والے کی طرح ہے ۔“ (جامع ترمذی ، رقم ۲۶۷۹،ج۴،ص۳۰۵)…

علم دین سکھانا

رحمتِ عالم ﷺ نے فرمایا :”صرف دو چیزوں پر رشک کرنا اچھا ہے ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے مال دیا ہواوروہ اس کو نیکی کے راستہ میں خرچ کرتاہو اوردوسرا وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے دین کا علم عطا فرمایا اوروہ اس کے مطابق فیصلے کرتا اوردوسروں کو یہ علم سکھاتا ہو۔“…

شکر خدا عزوجل کرنا

اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ترجمہ کنزالایمان: اگر احسان مانو گے تو میں تمہیں اور دوں گا۔ (پ۱۳،ابراہیم:۷) صدر الافاضل مولانا نعیم الدین مراد آبادی علیہ الرحمۃ تفسیر خزائن العرفان میں اس آیت کے تحت لکھتے ہیں:”اس آیت سے معلوم ہوا کہ شکر سے نعمت زیادہ ہوتی ہے۔ شکر کی اصل یہ ہے کہ آدمی…

نعت رسول ﷺ پڑھنا

سید المحبوبین ﷺ کا ذکر نورِ ایمان وسرورِ جان ہے اور آپ کا ذکر بعینہ ذکرِ رحمن عزوجل ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ترجمہ کنزالایمان : اور ہم نے تمہارے لئے تمہارا ذکر بلند کردیا۔ (پ۳۰،الم نشرح:۴)۔۔۔۔۔۔” حدیث شریف میں ہے کہ اس آیت کریمہ کے نزول کے بعد سیدنا جبرائیل امین علیہ السلام…

ذکرُ اللہ عزوجل کرنا

اللہ عزوجل فرماتاہے: ترجمہ کنزالایمان :وہ جو ایمان لائے اوران کے دل اللہ کی یاد سے چین پاتے ہیں سن لو اللہ کی یادہی میں دلوں کاچین ہے۔“ (پ۱۳ ،الرعد :۲۸) ایک مقام پر ارشاد فرمایا: ترجمہ کنزالایمان : تو میری یاد کرو میں تمہارا چرچاکروں گا۔“ (پ۲ ،البقرۃ :۱۵۲) ایک اور مقام پر ہے:…

نقصان دہ کلام کی چند صورتیں اور انکی تفصیل ، ان سے بچیں اور اپنے کلام کو قیمتی بنائیں

اس قسم کا کلام کرنا سراسر باعث ِ ہلاکت ہے لہذا!اس سے بچنا بے حدضروری ہے جیسا کہ حضرت سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ”لوگ تین قسم کے ہیں ، ایک غنیمت حاصل کرنے والا ،دوسرا محفوظ رہنے والا اور تیسرا ہلاک…

کلمۂ کفر کہنے اور جہنم کے سب سے ہلکے عذاب کا بیان

پیارے اور محترم اسلامی بھائیو! ایک مسلمان کے لئے سب سے قیمتی متاع اس کا ایمان ہے اور ایمان کا مطلب یہ ہے کہ سچے دل سے ان سب باتوں کی تصدیق کرے جن کا تعلق ضروریاتِ دین سے ہو۔(البحرالرائق ،کتاب السیر،باب احکام المرتدین، ج۵، ص۲۰۲) اور ضروریاتِ دین سے مراد دین کے وہ مسائل…