شرم گاہ کی حفاظت

شرم گاہ کی حفاظت کا مطلب یہ ہے کہ انسان اس کے ناجائز استعمال سے بچے اور اپنے بدن کے فطری تقاضے یعنی شہوت کو پورا کرنے کے لئے وہی طریقے اپنائے جنہیں شرعی طور پر جائز قرار دیا گیاہو ۔بطورِ ترغیب اس کی حفاظت کے فضائل ملاحظہ ہوں ۔
شرم گاہ کی حفاظت کے فضائل
اللہ تعالیٰ نے فلاح کو پہنچنے والے (یعنی کامیابی کو پا لینے والے)مؤمنین کا تذکرہ کرتے ہوئے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا :
(پ۱۸،المومنون۵،۶،۷)
سرورِ عالم ﷺ نے بھی ترغیب ِامت کے لئے شرم گاہ کی حفاظت کے فضائل بیان فرمائے ہیں۔چنانچہ
حضرتِ ابن عبا س رضي الله عنه فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:”اے قریش کے جوانو! اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو،زنا مت کرو ،جس نے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی اس کے لئے جنت ہے ۔“
(المستدرک، کتاب الحدود، رقم ۸۱۲۷، ج۵، ص ۵۱۲ )
اورحضرتِ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :”عورت جب پانچوں نَمازیں ادا کرے ، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے اوراپنے شوہرکی اطاعت کرے تو جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہوجائے گی ۔“
(الاحسان بترتیب ابن حبان، مسند ابوہریرہ ،رقم ۴۱۵۱ ،ج۶ ،ص ۱۸۴)