کسی سے سخت کلامی کرنا

سخت

بعض لوگ سخت لہجہ میں گفتگو کرنے کو باعث ِ افتخار تصور کرتے ہیں حالانکہ اللہ عزوجل کے محبوب دانائے غیوب صلی اللہ عليہ وسلم نے اسے عیب قرار دیا ہے اور نرمی کی ترغیب دلائی ہے ۔چنانچہ
ام المومنین حضرت سیدتناعائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا:”نرمی جس چیز میں ہوتی ہے اسے زینت بخشتی ہے اور جس چیز سے نرمی چھین لی جا تی ہے اسے عیب دار کردیتی ہے ۔”
(صحیح مسلم ،کتاب البروالصلۃ، با ب فضل الرفق، رقم ۱۲۵۹۴، ص ۱۳۹۸)

نرمی اور بھلائی

حضرتِ سیدنا ابودَرْدَاء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا : ”جسے نرمی میں سے حصہ دیا گیا اسے بھلائی میں سے حصہ دیا گیااو رجو نرمی کے حصے سے محرو م رہا وہ بھلائی میں اپنے حصے سے محرو م رہا ۔”
(ترمذی، کتاب البر والصلۃ، باب فی الرفق، رقم ۲۰۲۰، ج۳، ص ۴۰۸)
اللہ تعالیٰ ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم

5/5 - (1 vote)

توجہ فرمائیں! اس ویب سائیٹ میں اگر آپ کسی قسم کی غلطی پائیں تو ہمیں ضرور اطلاع فرمائیں۔ ہم آپ کے شکر گزار رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں