رمضان شریف کی فضیلت اور پانچ چیزیں ایسی جو پہلے کسی نبی علیہ السلام کو نہ ملیں

رمضان کی فضیلت

عزیزساتھیوں! خدائے رحمٰن عزوجل کاکروڑہاکروڑاحسان کہ اس نے ہمیں ماہ رمضان جیسی عظیم الشان نعمت سےسرفَراز فرمایا۔ ماہ رمضان کےفَیضان کےکیا کہنے! اس کی توہرگھڑی رحمت بھری ہے۔ اس مہینےمیں اجروثواب بہت ہی بڑھ جاتاہے۔

نفل کاثواب فَرض کےبرابراورفَرض کاثواب سترگنا کردیاجاتاہے۔ بلکہ اس مہینےمیں توروزہ دارکاسونابھی عبادت میں شمار کیاجاتاہے۔ عرش اٹھناےوالےفرشتےروزہ داروں کی دعاء پرآمین کہتےہیں اور ایک حدیث پاک کےمطابق “رمضان کےروزہ دارکیلئےدریاکی مچھلیاں افطارتک دعائےمغفرت کرتی رہتی ہیں۔“(1)

عبادت کا دروازہ

روزہ باطنی عبادت ہے، کیوں کہ ہمارے بتائے بغیر کسی کویہ علم نہیں ہوسکتا کہ ہماا روزہ ہےاور اللہ پاک باطنی عبادت کو زیادہ پسند فرماتا ہے۔ ایک حدیث پاک کےمطابق، ”روزہ عبادت کا دروازہ ہے۔“ (2)

نزول قرآن

اس ماہ مبارک کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اللہعزوجل نےاس میں قراٰن پاک نازل فرمایاہے۔

”سونےکےدروازےوالامحل“ کے بارے میں جاننے کے لئے اسی نام پر کلک کریں۔

پانچ چیزیں ایسی جو پہلے کسی نبی علیہ السلام کو نہ ملیں

حضرت سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رحمت عالَمیان،حبیب رحمٰن عزوجل وﷺ کافرمانِ ذی شان ہے:”میری امت کوماہ رمضَان میں پانچ چیزیں ایسی عطا کی گئیں جومجھ سے پہلے کسی نبی علیہ السلام کونہ ملیں:

  1. جب رمَضان المبارک کی پہلی رات ہوتی ہے تواللہ عزوجل انکی طرف رحمت کی نظرفرماتاہےاورجس کی طرف اللہ عزوجل نظررحمت فرمائےاسےکبھی بھی عذاب نہ دےگا۔
  2. شام کےوقت ان کےمنہ کی بُو(3)اللہ پاک کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی بہتر ہے۔
  3. فرشتےہررات اوردن انکےلئےمغفرت کی دعائیں کرتےرہتےہیں۔
  4. اللہ تعالیٰ جنت  کوحکم فرماتا ہے،”میرے(4)بندوں کیلئے مزین (5) ہو جا عنقریب وہ دنیا کی مشقت سے میرے گھر اور کرم میں راحت پائیں گے۔
  5. جب ماہ رمضان کی آخری رات آتی ہےتواللہ عزوجل سب کی مغفرت فرما دیتا ہے۔ قوم میں سےایک شخص نےکھڑےہوکرعرض کی، یارسول اللہ عزوجل وﷺ کیایہ لیلۃالقدر ہے؟ارشادفرمایا:
    ”نہیں کیاتم نہیں دیکھتےکہ مزدورجب اپنےکاموں سےفارِغ ہوجاتےہیں توانہیں اُجرت دی جاتی ہے۔“(6)

صغیرہ گناہوں کا کفارہ

حضرت سیدناابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےمروی ہے، حضورﷺ کافرمان ہے،”پانچوں نمازیں ،اورجمعہ اگلےجمعہ تک اورماہ رمضان اگلےماہ رمضان تک گناہوں کا کفارہ ہیں جب تک کہ کبیرہ گناہوں سےبچاجائے۔“(7)

5/5 - (1 vote)

حوالہ جات

حوالہ جات
1 اَلتَّرغِیب والتَّرھِیب ج2 ص 55 حدیث 6
2 اَلحامِع الصَّغیرص 136 حدیث2415
3 جوبھوک کی وجہ سےہوتی ہے
4 نیک
5 یعنی آراستہ
6 التَّرغِیب وَالتَّرھِیب ج 2 ص56 حدیث7
7 صحیح مسلم ص 144 حدیث 233

توجہ فرمائیں! اس ویب سائیٹ میں اگر آپ کسی قسم کی غلطی پائیں تو ہمیں ضرور اطلاع فرمائیں۔ ہم آپ کے شکر گزار رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں