Ramzan ki Fazilat

رمضان شریف کی فضیلت اور پانچ چیزیں ایسی جو پہلے کسی نبی علیہ السلام کو نہ ملیں

عزیزساتھیوں! خدائے رحمٰن عزوجل کاکروڑہاکروڑاحسان کہ اس نے ہمیں ماہ رمضان جیسی عظیم الشان نعمت سےسرفَراز فرمایا۔ ماہ رمضان کےفَیضان کےکیا کہنے! اس کی توہرگھڑی رحمت بھری ہے۔ اس مہینےمیں اجروثواب بہت ہی بڑھ جاتاہے۔

نفل کاثواب فَرض کےبرابراورفَرض کاثواب سترگنا کردیاجاتاہے۔ بلکہ اس مہینےمیں توروزہ دارکاسونابھی عبادت میں شمار کیاجاتاہے۔ عرش اٹھناےوالےفرشتےروزہ داروں کی دعاء پرآمین کہتےہیں اور ایک حدیث پاک کےمطابق “رمضان کےروزہ دارکیلئےدریاکی مچھلیاں افطارتک دعائےمغفرت کرتی رہتی ہیں۔“
(اَلتَّرغِیب والتَّرھِیب ج2 ص 55 حدیث 6)

عبادت کادروازہ

روزہ باطنی عبادت ہے، کیوں کہ ہمارے بتائے بغیر کسی کویہ علم نہیں ہوسکتا کہ ہماراروزہ ہےاور اللہعزوجل باطنی عبادت کوزیادہ پسند فرماتاہے۔ ایک حدیث پاک کےمطابق، ”روزہ عبادت کادروازہ ہے۔“
(اَلحامِع الصَّغیرص 136 حدیث2415)

نزول قرآن

اس ماہ مبارک کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اللہعزوجل نےاس میں قراٰن پاک نازل فرمایاہے۔

”سونےکےدروازےوالامحل“ کے بارے میں جاننے کے لئے اسی نام پر کلک کریں۔

پانچ چیزیں ایسی جو پہلے کسی نبی علیہ السلام کو نہ ملیں

حضرت سیدناجابربن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےروایت ہےکہ رحمت عالَمیان،حبیب رحمٰن عزوجل وﷺ کافرمانِ ذی شان ہے:”میری امت کوماہ رمضَان میں پانچ چیزیں ایسی عطا کی گئیں جومجھ سے پہلےکسی نبی علیہ السلام کونہ ملیں:

  1. جب رمَضان المبارک کی پہلی رات ہوتی ہے تواللہ عزوجل انکی طرف رحمت کی نظرفرماتاہےاورجس کی طرف اللہ عزوجل نظررحمت فرمائےاسےکبھی بھی عذاب نہ دےگا۔
  2. شام کےوقت ان کےمنہ کی بُو(جوبھوک کی وجہ سےہوتی ہے)اللہ تعالیٰ کےنزدیک مشک کی خوشبوسےبھی بہترہے۔
  3. فرشتےہررات اوردن انکےلئےمغفرت کی دعائیں کرتےرہتےہیں۔
  4. اللہ تعالیٰ جنت  کوحکم فرماتا ہے،”میرے(نیک)بندوں کیلئے مزین (یعنی آراستہ) ہوجاعنقریب وہ دنیاکی مشقت سےمیرےگھراورکرم میں راحت پائیں گے۔
  5. جب ماہ رمضان کی آخری رات آتی ہےتواللہ عزوجل سب کی مغفرت فرما دیتا ہے۔ قوم میں سےایک شخص نےکھڑےہوکرعرض کی، یارسول اللہ عزوجل وﷺ کیایہ لیلۃالقدر ہے؟ارشادفرمایا:
    ”نہیں کیاتم نہیں دیکھتےکہ مزدورجب اپنےکاموں سےفارِغ ہوجاتےہیں توانہیں اُجرت دی جاتی ہے۔“
    (التَّرغِیب وَالتَّرھِیب ج 2 ص56 حدیث7)

صغیرہ گناہوں کاکفارہ

حضرت سیدناابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےمروی ہے، حضورﷺ کافرمان ہے،”پانچوں نمازیں ،اورجمعہ اگلےجمعہ تک اورماہ رمضان اگلےماہ رمضان تک گناہوں کا کفارہ ہیں جب تک کہ کبیرہ گناہوں سےبچاجائے۔“
(صحیح مسلم ص 144 حدیث 233)

اپنا تبصرہ بھیجیں