بلاثبوتِ شرعی کسی مسلمان پر الزامِ گناہ جائز نہیں بالخصوص کسی پر زنا کا الزام لگانا ، جس کی شرعی سزا یہ ہے کہ اگر کسی پر زنا کا الزام لگانے والا اگر اپنے دعوے کو شرعاً ثابت نہ کرسکے تو اسے ۸۰ کوڑے لگائے جائیں ۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتاہے :
ترجمہ کنزالایمان : اورجو پارسا عورتوں کو عیب لگائیں پھر چار گواہ معائنہ کے نہ لائیں تو انہیں اسّی کوڑے لگاؤ اور ان کی کوئی گواہی کبھی نہ مانو اور وہی فاسق ہیں ۔ ”
(پ۱۸،النور:۴)
نوٹ:
اس مسئلے کی تفصیل کے لئے بہار شریعت حصہ ۹ کا مطالعہ فرمائیں ۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم