حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرورِ کونین ﷺ نے فرمایا: ”جس نے دنیا
میں اپنے بھائی کی عزت کی حفاظت کی توروزِ قیامت اللہ تعالیٰ ایک فرشتہ بھیجے گا جو جہنم سے اسکی حفاظت کریگا“۔
(الترغیب والترہیب ،کتاب الادب وغیرہ، الترہیب من الغیبۃ ، رقم الحدیث ۳۹، ج۳،ص۳۳۴)
اور حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرورِ عالم ﷺ نے فرمایا: “جس نے اپنے بھائی کی عزت کا دفاع کیا اللہ تعالیٰ روز قیامت اس سے جہنم کا عذاب دورکردے گا اورپھر حضور نے آیۃ مبارکہ تلاوت کی :
(الترغیب والترہیب ،کتاب الادب ،رقم الحدیث ۳۷، ج۳،ص۳۳۴)
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زبان مسلمان بھائی کی عزت کا دفاع کرنے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین ﷺ