جائز سفارش کرنے کے فضائل

سفارش

حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب مدنی آقا ﷺ کی بارگاہ اقدس میں کوئی سائل یا ضرورت مند حاضر ہوتاتو آپ ﷺ فرماتے : ”(حاجت روائی میں )اسکی سفارش کرو اجر پاؤ گے، اللہ تعالیٰ اپنے رسول کے ذریعے جو چاہتاہے فیصلہ کرتاہے ۔“
(صحیح بخاری ، کتاب الادب ، رقم ۶۰۲۷، ج۴،ص۱۰۷)

واٹس ایپ گروپ (ابھی جوائن کریں) Join Now
یوٹیوب چینل (ابھی سبکرائب کریں) Subscribe

جبکہ حضرتِ سیدنامعاویہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ تاجدارِ مدینہ ﷺ نے فرمایا: ”سفارش کرکے اجر پاؤ ، تم میں سے کسی کی حاجت دیکھ کر میں اسے ذہن نشین کرلیتا ہوں کہ کب تم اسے حل کرو ا کر اجر پاؤ گے ؟“
(ابوداؤد، کتاب الادب ، باب فی الشفاعۃ رقم۵۱۳۲، ج۴، ص۴۳۱)

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زبان جائز سفارش کرنے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین ﷺ

3.5/5 - (2 votes)

توجہ فرمائیں! اس ویب سائیٹ میں اگر آپ کسی قسم کی غلطی پائیں تو ہمیں ضرور اطلاع فرمائیں۔ ہم آپ کے شکر گزار رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں