حضرت امام مہدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ

سوال: حضرت امام مہدی (Imam Mahdi) رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا کچھ حال بیان فرمائیے؟
جواب:
حضرت امام مہدی (Imam Mahdi) رضی اللہ تعالیٰ عنہ خلیفۃ اللہ ہیں۔
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی آل (اولاد)میں سے حسنی سیّد ہوں گے۔
جب دنیا میں کُفر پھیل جائے گا اور اسلام حرمین شریفین (مکّہ مکرمہ اورمدینہ منورہ)کی طرف سمٹ جائے گا ،
اولیاء (ولی کی جمع) و ابدال( اولیاء کرام،اہل تصوف کے نزدیک اولیاء اللہ کا وہ گروہ جس کے سپرد دنیا کا انتظام ہے) وہاں کو ہجرت ( وطن کو ہمیشہ کے لئے چھوڑنا) کر جائیں گے۔
ماہ رمضان میں ابدال کعبہ شریف کے طواف میں مشغول ہوں گے
وہاں اولیاء حضرت مہدی (Imam Mahdi) رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو پہچان کر ان سےبیعت کی درخواست کریں گے۔
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ انکار فرمائیں گے۔
غیب سے ندا( آواز) آئے گز
یہ اللہ تعالیٰ کے خلیفہ مہدی ہیں ان کا حکم سنو اور اطاعت (فرماں برداری)کرو۔
لوگ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دستِ مبارک پر بیعت کریں گے وہاں سے مسلمانوں کو ساتھ لے کر شام تشریف لے جائيں گے ۔
آپ کا زمانہ بڑی خیرو برکت کا ہوگا۔
زمین عدل و انصاف سے بھر جائے گی۔