اذان کے بعد کی دعا

اذان کے بعد یہ دعا مانگنے فضیلت

بخاری و ابو داود و ترمذی و نَسائی و ابن ماجہ و احمد جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی کہ فرماتے ہیں ﷺ ”جو اَذان سُن کر یہ دُعا پڑھے۔

” اَللّٰھُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ وَالصَّلاۃِ الْقَائِمَۃِ اٰتِ (سَیِّدَنَا) مُحَمَّدَنِ الْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَابْعَثْہُ مَقَاماً مَحْمُوْدَ نِ الَّذِیْ وَعَدْتَّہٗ ؕ

” اس کے لیے میری شفاعت واجب ہوگئی۔“

اذان کے بعد کی مکمل دعا ترجمہ کے ساتھ

اَللّٰھُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّا مَّۃِ وَالصَّلٰوۃِ

اے اللہ ! اس دعوۃ  تامہ اور صلوٰۃ

الْقَائِمَۃِ اٰتِ سَیِّدَنَا مُحَمَّدَ نِا لْوَسِیلَۃَ

قائمہ کے مالک تو ہمارے سردار حضرتِ محمد (ﷺ) کو وسیلہ

وَالْفَضِیْلَۃَ وَالدَّرَجَۃَ الرَّفِیْعَۃَ وَابْعَثْہُ

اور فضیلت اور بہت بلنددرجہ عطا فرما اور اُن کو

مَقَامًا مَّحْمُوْدَﻥ ا لَّذِیْ وَعَدْتَّہٗ وَارْزُقْنَا

مقامِ محمود میں کھڑا کر جس کا تو نے اُن سے وعدہ کیا ہے اور ہمیں

شَفَاعَتَہ‘ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ ط اِنَّکَ لَا تُخْلِفُ

قیامت کے دِن اُن کی شفاعت نصیب فرما بیشک تو وعدہ کے خلاف نہیں

الْمِیْعَادَ ط بِرَحْمَتِکَ یَآاَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ

کرتا ۔ ہم پر اپنی رحمت فرما اے سب سے بڑھ کر رَحم کرنے والے

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زبان اذان کے بعد اس دعا کے مانگنے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین ﷺ

اپنا تبصرہ بھیجیں