اذان کے بعد دعا مانگنا

اذان کے بعد کی دعا

حضرتِ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ِاکرم ﷺ نے فرمایا” جو اذان سننے کے بعدیہ دعا پڑھے گا قیامت کے دن اسکے لئے میری شفا عت حلال ہوگی،

اَللّٰھُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃ وَالصَّلٰوۃِ الْقَائِمَۃِ آتِ مُحَمَّداًنِ الْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُوْداً نِ الَّذِیْ وَعَدْتَہٗ

ترجمہ :”اے اللہ عزوجل اے اس کامل دعوت اور قائم کی جانے والی نما ز کے رب محمد ا کو وسیلہ اور فضیلت عطا فرمااور انہیں اس مقام محمود پر پہنچا جسکا تو نے ان سے وعدہ فرمایاہے۔“
(صحیح بخاری ، کتا ب الاذان ، با ب الدعا ء عنہ النداء ، رقم ۶۱۴، ج ۱ ص ۲۲۴)

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زبان اذان کے بعد اس دعا کے مانگنے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین ﷺ

 

اپنا تبصرہ بھیجیں