ہمارےبارےمیں

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ ؕ

دینی كتاب یا اسلامی سبق پڑھنے سے پہلے ذیل میں دی ہوئی دُعا پڑھ لیجئے
اِنْ شَاءَاللہ عَزَّوَجَلَّ جو كچھ پڑھیں گے یاد رہے گا۔ دُعا یہ ہے:

اَللّٰھُمَّ افْتَحْ عَلَیْنَا حِكْمَتَكَ وَانْشُرْ عَلَیْنَارَحْمَتَكَ یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَام

ترجَمہ: اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ہم پر عِلْم و حكمت كے دروازے كھول دے اور ہم پر اپنی رَحمت نازِل فرما!اے عظمت اور بزرگی والے!(مستطرف ج 1ص 40دار الفكر بیروت)

قِیامت كے روز حسرت
فرمانِ مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ واٰلہ وسلَّم: سب سے زیادہ حسرت قِیامت كے دن اُس كو ہوگی جسے دُنیا میں عِلْم حاصل كرنے كا موقع ملا مگر اُس نے حاصِل نہ كیا اور اس شَخص كو ہوگی جس نے عِلْم حاصِل كیا اور دوسروں نے تو اس سے سُن كر نفع اُٹھایا لیكن اس نے نہ اُٹھا یا(یعنی اس علم پر عمل نہ كیا)۔(تاریخ دمشق لابن عَساكِر ج 51 ص 138 دار الفكر بیروت)

دُرُود شریف کی فضیلت
سرکارِ مدینہ، سُلطانِ باقرینہ ، قرارِ قلْب وسینہ ، فیض گنجینہ صلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے نَماز کے بعد حَمْد و ثنا و دُرُود شریف پڑھنے والے سے فرمایا : ’’دعامانگ! قبول کی جائے گی، سُوال کر!دیا جائے گا۔‘‘
(سُنن النَّسائی،ج۱،ص۲۲۰،حدیث۱۲۸۱)

 السلام علیکم! اور خوش آمدید

یہ ویب سائیٹ اسلام کے صحیح پہلوکوعوام تک پہنچانے کے لئےبنائی گئی ہے۔ پڑھنے میں آسانی ہو اس لئےیہ ویب سائیٹ مکمل طورپراردومیں بنانےکی کوشش کی گئی ہے۔اس میں موجود تقریباًساراموادحوالہ کےساتھ دیا گیا ہے اگرکہیں حوالہ موجود نہ ہو اور آپ کواس حوالہ کی ضرورت ہو تو آپ ہم سےراطبہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگرآپ کوکوئی ایسامواد درکارہوجواس ویب سائیٹ میں موجود نہ ہو توہمیں بتائیں انشاءاللہ جتنا ہوسکا ہم کوشش کریں گے وہ جلد سےجلد آپ کی خدمت میں پیش کریں۔ اگرآپ اس ویب سائیٹ میں کہیں غلطی پائیں تہ فوراً ہمیں اطلاح  کریں۔ ہم آپ کےشکرگزاررہیں گے۔ آیئےاب کچھ ایمان کے بارے میں سیکھ لیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں