یہ یافث (1)بن نوح علیہ السلام کی اولاد میں سےفسادی (2)گروہ ہیں۔ ان کی تعدادبہت زیادہ ہے۔وہ زمین میں فساد کرتےتھے۔ایام ربیع(3)میں نکلتےتھے۔ سبزہ ذرانہ چھوڑتے تھے۔ آدمیوں کوکھالیتےتھے۔جنگل کےدرندوں ،وحشی جانوروں ،سانپوں ،بچھوؤں کوکھاجاتےتھے۔
حضرت سکندر ذوالقرنین نےآہنی دیوار(4)کھینچ کران کی آمد بند کردی۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول کےبعدجب آپ دجال کوقتل کرکےبحکم الٰہی مسلمانوں کوکوہِ طورلےجائیں گےاس وقت وہ دیوار توڑ کرنکلیں گے اور زمین مین فساد اٹھائیں گے۔ قتل وغارت(5)کریں گے۔ اللہ تعالیٰ انہیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی دعاسےہلاک کرےگا۔(6)