ہیجڑے یا خواجہ سرا کی نماز جنازہ

ہیجڑے یا خواجہ سرا کی نماز جنازہ

کچھ لوگ ہیجڑے کی نماز جنازہ پڑھنے یا نہ پڑھنے کے بارے میں شک کرتے ہیں کہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں۔ تو مسئلہ یہ ہے کہ ہیجڑہ یا خواجہ سرا اگر مسلمان ہے تو اس کی نماز جنازہ پڑھی جاۓ گی اور اس کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا جاۓ گا۔

واٹس ایپ گروپ (ابھی جوائن کریں) Join Now
یوٹیوب چینل (ابھی سبکرائب کریں) Subscribe

کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ ہیجڑے کی نماز جنازہ میں نیت اور اس میں جو دعا پڑھی جاۓ گی وہ مردوں والی ہو یا عورتوں والی؟ شاید ان لوگوں کو یہ معلوم نہیں کہ مردوں اور عورتوں کی نماز جنازہ اور اس کی نیت میں کوئی فرق نہیں دونوں کا طریقہ ایک ہی ہے اور وہی طریقہ ہیجڑے کے لیے بھی رہے گا۔

ہاں نا بالغ بچے اور بچی کی دعا میں فرق ہے اور وہ بہت معمولی ضمیروں کا فرق ہے تو اگر ہیجڑہ نابالغ بچہ ہو تو اس کے لیے لڑکے والی دعا پڑھ دیں یا لڑکی والی ہر طرح نماز درست ہو جاۓ گی۔(1)فتاوٰی رضویہ جدید 174/9،فتاوٰی بحرالعلوم 174/5

5/5 - (1 vote)

حوالہ جات[+]

توجہ فرمائیں! اس ویب سائیٹ میں اگر آپ کسی قسم کی غلطی پائیں تو ہمیں ضرور اطلاع فرمائیں۔ ہم آپ کے شکر گزار رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں