چاند دیکھنے کی دعا

چاند دیکھنے کی دعا

چاند کی پہلی رات کی دعا یہ ہے۔ ہو سکے تو ہر ماہ چاند دیکھنے کی دعا پڑھ لیجئے کیونکہ جب حضور ﷺ چاند دیکھتے تو یہ دعا پڑھتے تھے:

واٹس ایپ گروپ (ابھی جوائن کریں) Join Now
یوٹیوب چینل (ابھی سبکرائب کریں) Subscribe

اللّٰهُمَّ أَهْلِلْهُ عَلَيْنَا بِالْيُيْنِ وَالْإِيمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ رَبِّي وَرَبُّكَ الله۔

ترجمہ : اے اللہ پاک! اس چاند کو ہم پر برکت، ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع فرما۔ میرا اور تیرا رب اللہ ہے۔ (1)ترمذی، ج 5، ص 281، حدیث 3462، دار الفکر بيروت

نئے سال و مہینے کی دعا

حضرت عبد اللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نئے سال یا مہینے کی آمد پر صحابہ کرام علیہم الرضوان ایک دوسرے کو یہ دعا سکھاتے تھے :

اللَّهُمَّ ادْخِلُهُ عَلَيْنَا بِالْاَمْنِ وَالْإِيمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ وَرِضْوَانِ مِّنَ الرَّحْمٰنِ وَجَوَازٍ مِّنَ الشَّيْطَان۔

ترجمہ : اے اللہ پاک! اس کو ہمارے لئے امن وایمان، سلامتی و اسلام اور اپنی رضامندی والا اور شیطان سے بچانے والا بنا۔ (2)معجم اوسط، ج 4، ص 360، حدیث 6241، دار الكتب العلمية بيروت

5/5 - (2 votes)

حوالہ جات[+]

توجہ فرمائیں! اس ویب سائیٹ میں اگر آپ کسی قسم کی غلطی پائیں تو ہمیں ضرور اطلاع فرمائیں۔ ہم آپ کے شکر گزار رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں