وحی کی اقسام مع وحی کی تعریف

وحی کی اقسام

نبی اس انسان کو کہتے ہیں جس کی طرف اللہ پاک نے مخلوق کی ہدایت و رہنمائی کے لیے وحی بھیجی ہو اور ان میں سے جو نئی شریعت یعنی اسلامی قانون اور خدائی احکام لے کر آئے اسے رسول کہتے ہیں۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر وحی کی تعریف کیا ہے اور اسکی اقسام کتنی ہیں؟ آئیے اس کا جواب حاصل کرتے ہیں۔

واٹس ایپ گروپ (ابھی جوائن کریں) Join Now
یوٹیوب چینل (ابھی سبکرائب کریں) Subscribe

وحی کی تعریف اور لغوی معنی

نبی ہونے کے لیے اُس پر وحی ہونا ضروری ہے، خواہ فرشتہ کی معرفت ہو یا بلا واسطہ۔ وحی کے لغوی معنی یہ ہیں: پیغام بھیجنا، دل میں بات ڈالنا، خفیہ بات کرنا۔ جبکہ شریعت کی اصطلاح میں وحی سے مراد وہ خاص قسم کا کلام ہے جو کسی نبی پر اللہ پاک کی طرف سے نازل ہوا ہو۔ نیز وحی نبوت، انبیاء علیھم السلام کے لیے خاص ہے، جو اسے کسی غیر نبی کے لیے مانے وہ کافر ہے۔

وحی کی اقسام یا صورتیں

انبیاء کرام کے حق میں وحی کی تین اقسام ہیں:

  1. اللہ پاک سے ڈائریکٹ کلام سننا۔
  2. فرشتے کے ذریعے سے وحی کا آنا۔
  3. انبیاء کرام کے دل پر وحی کا نزول ہونا۔
5/5 - (2 votes)

توجہ فرمائیں! اس ویب سائیٹ میں اگر آپ کسی قسم کی غلطی پائیں تو ہمیں ضرور اطلاع فرمائیں۔ ہم آپ کے شکر گزار رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں