نیک لوگوں کا ذکر خیر کرنے کی فضیلت

نیک لوگوں کے ذکر کی فضیلت

وہ قوم کبھی ترقی نہیں کر سکتی جو اپنے اسلاف میں سے نیک لوگوں کے نقش قدم پر نہ چلے۔ صالحین کا ذکر کرنا خیر و برکت ہے باعث ہے۔ ہمیں اپنی تاریخ کو یاد رکھنا چاہیے اور جہاں جہاں ممکن ہو اپنے اسلاف کا ذکر خیر کرتے رہیں۔ کیونکہ نیک لوگوں کے ذکر کی فضیلت بیان کی گئی ہے۔

واٹس ایپ گروپ (ابھی جوائن کریں) Join Now
یوٹیوب چینل (ابھی سبکرائب کریں) Subscribe

صالحین یعنی نیک لوگوں کے ذکر کی فضیلت

جیسا کہ روایت میں ہے :

”عند ذکر الصالحین تنزل الرحمۃ“

یعنی نیک لوگوں کے ذکر کے وقت رحمت نازل ہوتی ہے۔ (1)کشف الخفاء رقم ۱۷۷۰،ج۲،ص۶۵

آج ہماری جو بدحالی ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم نے اپنے اسلاف کی میراث کو گنوا دیا ہے۔ اسی وجہ سے ہم در بدر کی ٹھوکروں کا شکار ہیں۔ اگر آپ آج بھی تاریخ اٹھا کر دیکھیں تو آپ کی آنکھیں کھل جائیں گی کہ جن ممالک کی ترقی کو دیکھ کو ہماری آنکھیں چندھیا جاتی ہیں ان کی ترقی کی پیچھے کہیں نہ کہیں ہمارے اسلاف کے اصول یا انکی ریسرچ موجود ہے۔

گنوادی ہم نے جو اسلاف سے میراث پائی تھی
ثُریا سے زمیں پر آسماں نے ہم کو دے مارا (2)ڈاکٹر اقبال

لہذا ! اپنے اسلاف کی حیات مقدسہ کے روشن ابواب لوگوں کے سامنے بیان کرنا تا کہ وہ بھی ان اکابرین کے نقش قدم پر چلیں، خیر و برکت کا باعث ہے۔ اللہ پاک ہمیں اپنی زبان صالحین کا ذکر کرنے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

5/5 - (2 votes)

حوالہ جات[+]

توجہ فرمائیں! اس ویب سائیٹ میں اگر آپ کسی قسم کی غلطی پائیں تو ہمیں ضرور اطلاع فرمائیں۔ ہم آپ کے شکر گزار رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں