نظر بد کی دعا

نظر بد کی دعا ۔ اس سے حفاظت کا نسخہ اور تین علاج

انسان کی آنکھ میں ایک مقنطیسی طاقت ہوتی ہے جو کسی کو اپنا بھی بنا سکتی ہے اور کسی کی زندگی بھی تباہ کر سکتی ہے۔ یہ طاقت ہر انسان کی مختلف ہوتی ہے۔ کسی کی نظر کی یہ طاقت بہت ہی تیز ہوتی ہے جس کی وجہ سے اگر وہ کسی چیز کو تعجب کی نگاہ سے دیکھیں تو وہ خراب یا ختم ہو سکتی ہے۔ اور اگر کسی انسان پر تعجب کی نگاہ ڈالیں تو وہ بیمار یا برباد ہو سکتا ہے۔ یہ اس قدر خطرناک ہوتی ہے اور اسے نظر بد، بری نظر یا صرف "نظر” بھی کہا جاتا ہے۔

نظر بد کی حقیقت

اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ انسان کو قبر تک لے جاتی ہے۔ نظر حق ہے اس کا ثبوت قرآن و احادیث سے ملتا ہے۔ جیسا کہ قرآن پاک میں ایک آیت ہے :

وَ اِنْ یَّكَادُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَكَ بِاَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَ یَقُوْلُوْنَ اِنَّهٗ لَمَجْنُوْنٌۘ(۵۱)

ترجمہ : اور بیشک کافر جب قرآن سنتے ہیں تو ایسے معلوم ہوتا ہے کہ گویا اپنی آنکھوں سے نظر لگا کر تمہیں ضرور گرا دیں گے اور وہ کہتے ہیں : یہ ضرور عقل سے دور ہیں۔ (1)

اس آیت سے نظر کاثبوت ملتا ہے ،حدیثوں میں بھی اسے بیان کیا گیا ہے ۔ جیسا کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا:

نظر کا لگ جانا درست ہے۔ (2) بے شک نظر (3) آدمی کو قبر میں داخل کر دیتی ہے اور اونٹ کو ہنڈیا میں ڈال دیتی ہے۔ (4) ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا: اگرکوئی چیز قضا و قدر سے آگے بڑھ جاتی تو نظربد آگے بڑھ جاتی۔ (5)

نظر بد سے حفاظت کا نسخہ

مذکورہ آیت ہی نظر بد سے بچنے کے لیے اکسیر ہے۔ (6) اس کے علاوہ ایک حدیث پاک میں رسول اللہ ﷺنے ارشاد فرمایا : ’’جو شخص سورۂ فاتحہ اورآیۃ الکرسی اپنے گھر میں پڑھے گا تو اس دن اس کو نہ تو کسی انسان کی نظربد لگے گی اورنہ کسی جن کی ۔ ‘‘ (7)

نظر بد کی دعا اور اس کا علاج

ایک صاحب کو نظر لگ گئی تو حضور نبی کریمﷺ نے ان کے لیے یہ دعا فرمائی :

اَللّٰہُمَّ اَذْھِبْ عَنْہُ حَرَّھَا وَبَرْدَھَا وَوَصَبَھَا

ترجمہ : اے اللہ ! اس ( نظربد) کی گرمی ، سردی اور مصیبت اس سے دور کردے ۔ (8)

یہ دعا بھی پڑھ سکتے ہیں اور وہ مذکورہ بالا آیت بھی پڑھ کر دم کر سکتے ہیں۔ جس کے بارے میں حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس کو نظر لگے اس پر یہ آیت پڑھ کر دم کردی جائے۔(9)

نظر بد سے حفاظت کا ایک اور وظیفہ بھی ہے:

لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ

60 بار پڑھ کر دم کریں اگر اللہ پاک نے چاہا تو نظر بد کا اثر ختم ہو جائے گا۔ مزید قرآن پاک کی آخری دو سورتیں بھی جن و شیاطین اور نظر بد و آسیب اور تمام امراض خصوصاً جادو ٹونے کا مجرب علاج ہیں۔

نظر اور ہر قسم کے شر سے بچوں کی حفاظت کیلئے

با وضو ہر بار پوری بسم اللہ شریف کے ساتھ تین تین بار سورہ فاتحہ، سورہ اخلاص، سورہ فلق اور سورہ الناس پڑھ کر بچوں پر دم کریں۔ اگر اللہ پاک نے چاہا تو بچے نظر لگنے وغیرہ سے محفوظ رہیں گے۔ (یہ عمل روزانہ صبح و شام یعنی دن میں دوبار کرنا ہے )

4.4/5 - (5 votes)

حوالہ جات

حوالہ جات
1پ۲۹ القلم : ۵۱
2بخاری، کتاب الطب، باب العین حق، ۴ / ۳۲، الحدیث: ۵۷۴۰
3کا اثریہاں تک ہو جاتا ہے کہ وہ
4مسند شہاب، ۶۷۸-انّ العین لتدخل الرجل القبر، ۲ / ۱۴۰، الحدیث: ۱۰۵۷
5امام احمد، مسلم
6 نور العرفان ص۹۷۱
7لقط المرجان فی احکام الجان ، ذکرمایعتصم بہ منھم ، ص۱۵۶
8المستدرک للحاکم ج۵، ص۳۰۵حدیث : ۷۵۷۵
9خزائن العرفان ص۱۰۱۹
جمعہ مبارک

جمعہ مبارک – ایک بابرکت دن

وضو کے فرائض

وضو کے فرائض

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

شب معراج کی فضیلت اور نوافل

معجزات سیرت انبیاء علیہم السلام کا بہت ہی نمایاں اور روشن باب ہیں۔ ان کی حقانیت سے کسی طرح انکار نہیں کیا جا سکتا۔ قانون الٰہی ہے اس نے جب بھی انسانوں کی ہدایت و رہنمائی کے لئے انبیاء علیہم...

پتے کی بات

”تھوڑا علم زیادہ عبادت سے بہتر ہے اور انسان کے فقیہ ہونے کیلئے اللہ تعالی کی عبادت کرناہی کافی ہے اور انسان کے جاہل ہونے کے لئے اپنی رائے کو پسند کرنا ہی کافی ہے۔“ (طبرانی اوسط، رقم 8698)

”علم کی فضیلت عبادت کی فضیلت سے بڑھ کر ہے اور تمہارے دین کا بہترین عمل تقویٰ یعنی پرہیزگاری ہے۔“
(طبرانی اوسط، رقم 3960)

پتے کی بات

”تھوڑا علم زیادہ عبادت سے بہتر ہے اور انسان کے فقیہ ہونے کیلئے اللہ تعالی کی عبادت کرناہی کافی ہے اور انسان کے جاہل ہونے کے لئے اپنی رائے کو پسند کرنا ہی کافی ہے۔“ (طبرانی اوسط، رقم 8698)

”علم کی فضیلت عبادت کی فضیلت سے بڑھ کر ہے اور تمہارے دین کا بہترین عمل تقویٰ یعنی پرہیزگاری ہے۔“
(طبرانی اوسط، رقم 3960)