حضرت سیدناعبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سرکار نامدارﷺ فرماتے ہیں:
” جس نے مکہ مکرمہ میں ماہ رمضان پایا اور روزہ رکھا اور رات میں جتنا میسر آیا قیام کیا تو اللہ عزوجل اس کے لئے اور جگہ کے ایک لاکھ رمضان کا ثواب لکھے گا اور ہردن ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب اور ہر رات ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب اور ہر روز جِہاد میں گھوڑے پر سوار کردینے کا ثواب اور ہر دن میں نیکی اور ہر رات میں نیکی لکھے گا۔“ (1)
اللہ کے حبیب ﷺ کا دیار ولادت مکہ مکرمہ ہے۔ اللہ پاک نے اپنے حبیب مکرم ﷺ کے صدقے میں کس قدر لطف و کرم فرمایا ہے کہ شاہ انام ﷺ کا کوئی غلام اگر ماہ رمضان مکہ مکرمہ میں گزارلے اور وہیں روزے رکھے اور رات کو حسب توفیق نوافل وغیرہ ادا کرے تو اسے دوسرے مقامات کے ایک لاکھ رمضان کے برابر ثواب عطا کیا جائے گا۔
اور ہر روزو شب ایک ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب اور ایک ایک عظیم الشان نیکی مزید برآں۔ اے کاش !ہمیں بھی مکہ مکرمہ میں ماہ رمضان گزارنے کی عظیم سعادت نصیب ہو جائے۔ آمین
حوالہ جات
1↑ | ابنِ ماجہ ج۳ص۵۲۳حدیث۳۱۱۷ |
---|