علم کی فضیلت

علم کی فضیلت، اسکی اہمیت اور فائدے

علم کی بہت زیادہ فضیلت ہے، اس کی جتنی ترغیب اور تاکید اسلام میں پائی جاتی ہے اس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی۔ گویا کہ درس تربیت اسلام کا وہ جز ہے جو اس سے کبھی جدا نہیں ہو گا۔ اسلام میں علم و علماء کا بہت بڑا مقام ہے۔

علم کی تعریف

کسی شے کو حقیقت کے ساتھ جان لینا علم کہلاتا ہے۔ یعنی کسی چیز کی صورت کا عقل میں آجانا، یا کسی چیز کی معرفت حاصل کرنا، اس کو محسوس کرنا اس کو علم کہا جاتا ہے۔

علم کی اہمیت

علم کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ اللہ پاک نے سب سے پہلے قرآن پاک کے جو پانچ آیتیں اتاریں اس میں ہی علم کی عظمت ظاھر ہوتی ہے۔ اللّہ پاک ارشاد فرماتا ہے:

اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِیْ خَلَقَ(1)خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ(2)اِقْرَاْ وَ رَبُّكَ الْاَكْرَمُ(3)الَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ(4)عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْ(5)

ترجمہ: پڑھو اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا ۔آدمی کو خون کی پھٹک سے بنایا۔ پڑھو اور تمہارا رب ہی سب سے بڑا کریم۔ جس نے قلم سے لکھنا سکھایا ۔آدمی کو سکھایا جو نہ جانتا تھا ۔ (1)

یعنی وحی الٰہی کے آغاز ہی میں جس چیز کا ذکر ہوا وہ پڑھنا لکھنا اور تعلیم و تربیت کے موتیوں سے انسانی زندگی کو سنوارنے کا ذکر ہے۔

علم کی فضیلت پر احادیث

علوم میں افضل عمل "علم دین” ہے جس کو سیکھنے سکھانے کا حکم دیا گیا ہے یہی وہ علم ہے جس کی فضلیت احادیث میں بیاں کی گئی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جوشخص طلبِ علم کے لیے گھر سے نکلا تو جب تک واپس نہ ہو، اللہ پاک کی راہ میں ہے۔ (2)

ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا کہ جو کوئی اللہ پاک کے فرائض کے متعلق ایک یا دو یا تین یا چار یا پانچ کلمات سیکھے اور اسے اچھی طرح یاد کر لے اور پھر لوگوں کو سکھائے تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔ (3)

مزید فرمایا کہ اللہ پاک قیامت کے دن بندوں کو اٹھائے گا پھر علماء کو علیحدہ کرکے ان سے فرمائے گا: اے علماء کے گروہ! میں تمہیں جانتا ہوں اسی لیے تمہیں اپنی طرف سے علم عطا کیا تھا اور تمہیں اس لیے علم نہیں دیا تھا کہ تمہیں عذاب میں مبتلا کروں گا۔ جاؤ! میں نے تمہیں بخش دیا۔ (4)

علم کے فائدے

علم دین حاصل کرنا، اللہ پاک کی رضا کا سبب، بخشش اور نجات کا ذریعہ ہے۔ اس کے بہت زیادہ فوائد ہیں جن میں سے چند یہ ہیں:

  • یہی علم انسان کو سب مخلوقات میں ممتاز کرتا ہے۔
  • یہ انسان کو فرش سے عرش تک پہنچاتا ہے۔
  • علم راہ جنت ہے اور جہنم سے بچاتا ہے۔
  • علم کے ذریعے سے انسان اندھیری وادیوں سے نکل کر روشنی کے دنیا میں داخل ہوتا ہے۔
  • یہ خلوت کا ساتھی ہے۔
  • علم ایک نور ہے جس سے جہالت ختم ہوتی ہے۔

انسان کو چاہیے کہ وہ مرتے دم تک علم دین حاصل کرتا رہے اور حقیقت کو اپنے اوپر آشنا رکھے۔ دعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کو علم دین حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

5/5 - (2 votes)

حوالہ جات

حوالہ جات
1سورہ العلق
2ترمذی، الحدیث 2656
3الترغیب والترہیب، ج 1، ص 56، حدیث 20
4جامع بیان العلم و فضلہ، الحدیث:211، ص 69
حضور کی محبت و شفقت

حضور ﷺ کی محبت و شفقت

دعا کی فضیلت

دعا کی فضیلت اور اہمیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

شب معراج کی فضیلت اور نوافل

معجزات سیرت انبیاء علیہم السلام کا بہت ہی نمایاں اور روشن باب ہیں۔ ان کی حقانیت سے کسی طرح انکار نہیں کیا جا سکتا۔ قانون الٰہی ہے اس نے جب بھی انسانوں کی ہدایت و رہنمائی کے لئے انبیاء علیہم...

پتے کی بات

”تھوڑا علم زیادہ عبادت سے بہتر ہے اور انسان کے فقیہ ہونے کیلئے اللہ تعالی کی عبادت کرناہی کافی ہے اور انسان کے جاہل ہونے کے لئے اپنی رائے کو پسند کرنا ہی کافی ہے۔“ (طبرانی اوسط، رقم 8698)

”علم کی فضیلت عبادت کی فضیلت سے بڑھ کر ہے اور تمہارے دین کا بہترین عمل تقویٰ یعنی پرہیزگاری ہے۔“
(طبرانی اوسط، رقم 3960)

پتے کی بات

”تھوڑا علم زیادہ عبادت سے بہتر ہے اور انسان کے فقیہ ہونے کیلئے اللہ تعالی کی عبادت کرناہی کافی ہے اور انسان کے جاہل ہونے کے لئے اپنی رائے کو پسند کرنا ہی کافی ہے۔“ (طبرانی اوسط، رقم 8698)

”علم کی فضیلت عبادت کی فضیلت سے بڑھ کر ہے اور تمہارے دین کا بہترین عمل تقویٰ یعنی پرہیزگاری ہے۔“
(طبرانی اوسط، رقم 3960)