حضور ﷺ کے دس اصحاب وہ ہیں جن کے بہشتی (جنتی) ہونے کی دنیا میں خبر دے دی گئی ان کو”عشرہ مبشرہ“ کہتے ہیں۔ ان میں چار تو یہی خلفاء راشدین رضی اللہ تعالیٰ عنہم ہیں۔ جن کی زندگی کے بارے میں ہم نے اختصار کے ساتھ اپنی دوسری تحریر میں بیان کیا ہے۔ عربی میں عشرہ دس کو کہتے ہیں اور مبشرہ کے معنی ہیں خوشخبری دیا گیا۔ آپ دس صحابہ کرام ہیں اور آپ حضرات کے نام گرامی یہ ہیں۔
عشرہ مبشرہ کے نام
- حضرت ابوبکر صدیق
- حضرت عمر بن خطاب
- حضرت عثمان بن عفان
- حضرت علی ابن ابی طالب
- حضرت طلحہ بن عبید اللہ
- حضرت زبیر ابن عوام
- حضرت عبد الرحمن بن عوف
- حضرت سعد بن ابی وقاص
- حضرت سعید بن زید
- حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین۔
ان عشرہ مبشرہ کے علاوہ احادیث میں بعض اور صحابہ کرام کو بھی جنت کی بشارت دی گئی ہے۔ چنانچہ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کے حق میں وارد ہے کہ وہ جنت کی بیبیوں کی سردار ہیں اور حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہما کے حق میں وارد ہے کہ وہ جوانان بہشت کے سردار ہیں۔ اسی طرح اصحاب بدر اور اصحاب بیعۃ الرضوان کے حق میں بھی جنت کی بشارتیں ہیں۔
عشرہ مبشرہ کی خصوصیات کا تحقیقی جائزہ میں