ہم میں سے اکثر کی زندگی کا کچھ حصہ سفر میں گزرتا ہے۔ اس دوران ہم مختلف قسم کی سواریاں بھی استعمال کرتے ہیں۔ جب بھی کہیں سفر پر جانے کے لیے سواری پر سوار ہوں تو یہ مندرجہ ذیل سفر کی دعا لازمی پڑھ لیا کریں۔ حدیث پاک میں دعا کو مؤمن کا ہتھیار کہا گیا ہے۔ آپ اس دعا کو یاد کر کے پڑھیں گے تو میرے رب نے چاہا تو آپ اسکی امان میں آ جائیں گے۔
سفر کی دعا
ترجمہ: اللہ پاک ہے جس نے اس سواری کو ہمارے قبضہ میں دے دیا اور اُس کی قدرت کے بغیر ہم اسے قبضہ میں کرنے والے نہ تھے اور بلاشبہ ہم کو اپنے رب کی طرف جانا ہے۔