مدینے کے سلطانﷺ فرماتے ہیں، روزہ اور قراٰن بندے کیلئے قیامت کے دن شفاعت کریں گے۔ روزہ عرض کریگا، اے رب کریم عزوجل ! میں نے کھانے اور خواہِشوں سے دن میں اسے روک دیا، میری شفاعت اس کے حق میں قَبول فرما۔ قرآن کہے گا ، میں نے اسے رات میں سونے سے باز رکھا، میری شفاعت اس کے لئے قَبول کر۔ پس دونوں کی شفاعتیں قَبول ہوں گی۔“(1)
بخشش کا بہانہ
امیرالمؤمنین حضرت مولائے کائنات ، علی المرتضٰی شیر خدا کَرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم فرماتے ہیں ، ”اگر اللہ عزوجل کوامّت محمدی ﷺ پرعذاب کرنا مقصود ہوتا تو ان کو رمضان اور سورہ قل ْ ھوَاللہ شریف ہرگز عنایت نہ فرماتا ۔“(2)
ڈر تھا کہ عصیاں کی سزا اب ہوگی یا روزِ جزا
دی ان کی رحمت نے صدا یہ بھی نہیں،وہ بھی نہیں
(حدائق بخشش)