دنیا کا سب پہلا روبوٹ بنانے والے امام جزری کو فادر آف دی موڈرن انجیرنگ کہا جاتا ہے۔ امام جزری کی بے شمار ایجادات یورپ نے چوری کر کے اپنے نام لگا لی ہیں اور امام جزری کے جانشین ایسے ناخلف آئے کہ نئی ایجادات کرنا تو دور وہ انکی ذاتی ایجادات کو ان کے نام سے برقرار بھی نہ رکھ سکے۔ان ایجادات میں سے چند یہ ہیں۔
(1) سب سے پہلے ہندسوں والا آٹومیٹک تالا ? بنانے والے امام ابوالعز بدیع الزماں الجزری(1) ہیں۔
(2) امام جزری نے ہی تاریخ میں سب سے پہلا آٹومیٹک روبوٹ بنایا تھا جو مہمان کو کھانا کھلاتا اور پانی پلاتا تھا۔
(3) امام جزری نے ایک روبوٹ بنایا تھا جو نماز کا وقت آنے پر خلیفہ کو بیدار کرتا اور وضو کرواتا تھا۔
(4) ایک روبوٹ بنایا جو گھر کا رات کے وقت پہرہ دیتا تھا۔ اگر چور آتے تو وہ روبوٹ تیر مارتا تھا۔
یہ تھے ہمارے اسلاف اور آج کے نوجوان کو اپنے اسلاف کے کارنامے معلوم ہی نہیں ہیں۔
شکوہ ہے زمانے سے نہ قسمت سے گلہ ہے!
حوالہ جات
1↑ | جن کی وفات 617 ھجری یعنی آج سے آٹھ سو سال پہلے ہوئی |
---|