پچھلے دنوں بے شمار ویڈیو اور تصاویر نظر آئیں جن میں جانور ایک دائرے میں چکر لگا رہے ہیں۔ رشیا میں ہرنیں ایک گول دائرے میں چکر لگا رہی ہیں۔ چائنہ میں بکریاں گول چکر کاٹ رہی ہیں۔ ایک عرب ملک میں بھیڑیں گول دائرے میں چکر لگا رہی ہیں۔ 28 نومبر کو فرانس کے ایک جزیرے پر سے بادلوں کی عجیب و غریب تصویر لی گئی۔ کیا زمانہ اپنے آخری ایام کی طرف جا رہا ھے؟ آخر یہ سب دنیا میں کیا ہو رہا ہے؟
سائندان ان کی وجوہات بیان کرنے سے ابھی تک قاصر ہیں کہ صرف دو ہفتوں میں دنیا کے الگ الگ حصوں میں ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ ایک جگہ پرندے بالکل دائرے میں چکر کاٹ رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کے مطابق جانورں کے دماغ میں وائرس جانے سے بچانے کے لیئے جانور چکر لگاتے ہیں۔ کچھ کے مطابق قطب شمالی و جنوبی میں مقناطیسی لہروں کے اثر سے جانور ایسا کرتے ہیں۔ جبکہ کچھ کے مطابق دجال کے آنے کی نشانی ہے۔
کچھ کے مطابق تداخل اکوان ہے۔ یعنی باقی چھ زمینوں کا ہماری زمین سے کچھ تعلق قریب ہوا ہے۔ الغرض ایسا کچھ ضرور ہے جو دنیا میں ہونے جا رہا ہے جس کو نہ سائنس دان سمجھ پا رہے ہیں نہ دوسرے علوم کے ماہر سمجھ پا رہے ہیں اور انہی دنوں فرانس کے بادلوں کا عجیب صورت اختیار کرنا بھی عجیب چیز اور خاص نشانی ہوسکتی ہے یا دنیا اپنی انتہاء کو پہنچ رہی ہے۔