دلالی کی شرعی حیثیت

بیچنے اور خریدنے والے کے درمیان سودا کرانے والے کو دلال اور اس کام کو دلالی کہتے ہیں۔ اس معاملے میں اس کو کچھ محنت اور دوڑ دھوپ بھی کرنا پڑتی ہے، وقت بھی خرچ ہوتا ہے۔ لہذاوہ اس کی اجرت لے سکتا ہے بیچنے والے سے یا خریدنے والے سے یا دونوں سے۔ جیسا بھی وہاں رواج ہو ہر طرح جائز ہے۔ لیکن یہ پیشہ کوئی اچھا کام نہیں اگرچہ حرام و ناجائز بھی نہیں۔ (1)شامی 93/7 بہار شریعت 639/11 مکتبۃ المدینہ اللہ پاک ہمیں حق سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے.
حوالہ جات