Dajjal دجال

دجال کس کو کہتے ہیں؟ اسکا جھوٹا دعویٰ اور کمالات

دجال مسیح کذاب (1) کا نام ہے۔ اس کی ایک آنکھ ہو گی اور وہ کانا ہو گا اور اس کی پیشانی پر ک ا ف ر (2) لکھا ہو گا۔ ہر مسلمان اس کو پڑھے گا مگر کافر کو نظر نہ آئے گا۔

وہ 40 دن میں تمام زمین میں پھرے گا۔ مگر مکہ شریف اور مدینہ شریف میں داخل نہ ہو سکے گا۔ ان چالیس دن میں پہلا دن ایک سال کے برابر ہو گا، دوسرا ایک مہینہ کے برابر، تیسرا ایک ہفتہ کے برابر اور باقی دن معمول کے دنوں کے برابر ہوں گے۔

دجال خدائی کا دعویٰ کرے گا اور اسکےساتھ ایک باغ اور ایک آگ ہو گی۔ جس کا نام وہ جنت اور دوزخ رکھے گا۔ جو اس پر ایمان لائےگا اس کو وہ اپنی جنت میں ڈالے گا، جو حقیقت میں آگ ہو گی اور جو اس کا انکار  کرے گا اس کو اپنی جہنم میں داخل کرے گا جو اصل میں راحت وآرام کی جگہ ہو گی۔

دجال اور ایک مومن صالح

وہ بہت سےحیرت انگیز چیزیں دکھائے گا۔ زمین سےسبزہ اگائے گا۔ آسمان سے بارش برسائے گا۔ مُردے زندہ کرے گا۔ ایک مومن صالح (3) اس طرف متوجہ ہوں گے اور ان سے دجال (Dajjal) کےسپاہی کہیں گے کیا تم ہمارے رب پر ایمان نہیں لاتے؟ وہ کہیں گے "میرے رب کے دلائل چھپے ہوئے نہیں ہیں۔ پھروہ ان کو پکڑ کر دجال کے پاس لے جائیں گے۔ یہ دجال کو دیکھ کر فرمائیں گے اے لوگو یہ وہی دجال ہے جس کا رسول کریم ﷺ نے ذکر فرمایا ہے۔

دجال کے حکم سے ان کو مارا پیٹا جائے گا۔ پھر دجال کہے گا کیا تم میرے اوپر ایمان نہیں لاتے؟ وہ فرمائیں گے تو مسیح کذاب ہے۔ دجال کے حکم سے ان کا جسم سر سے پاؤں تک چیر کے دو حصےکر دیا جائے گا اور ان دونوں حصوں کے درمیان دجال چلے گا۔ پھر کہے گا اٹھ! تو وہ تندرست ہو کر اٹھ کھڑے ہوں گے۔

تب دجال ان سے کہے گا تم مجھ پر ایمان لاتے ہو؟ وہ فرمائیں گےمیری بصیرت(4) اور زیادہ ہو گئی ہے۔ اے لوگو! یہ اب میرے بعد کسی کے ساتھ پھر ایسا نہیں کر سکتا۔ پھر دجال انہیں پکڑ کر ذبح کرنا چاہے گا اور اس پر قادر نہ ہو سکے گا۔ پھر ان کے ہاتھ اور پاؤں سے پکڑ کر اپنی جہنم میں ڈالے گا۔ لوگ گمان کریں گے کہ ان کو آگ میں ڈالا۔ مگردرحقیقت وہ آسائش کی جگہ ہوں گے۔ (5)

5/5 - (1 vote)

حوالہ جات

حوالہ جات
1مسیح بمعنی اسم مفعول ہے یعنی ممسوح العین،ایک آنکھ کا کانا۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو جو مسیح کہتے ہیں وہاں مسیح بمعنی اسم فاعل ہے یعنی برکت کے لئے چھونے والے، مُردوں کو زندہ اور بیماروں کو اچھا کرنے والے۔ یہاں معنی ہو گا شعبدے دکھانے والا بڑا جھوٹا
2یعنی کافر
3نیک
4بینائی ،عقلمندی
5کتاب العقائد، ص28
قیامت کی نشانیاں

قیامت کی نشانیاں

دنیا کا مالک

دنیا کا مالک کون۔۔۔؟

One thought on “دجال کس کو کہتے ہیں؟ اسکا جھوٹا دعویٰ اور کمالات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

شب معراج کی فضیلت اور نوافل

معجزات سیرت انبیاء علیہم السلام کا بہت ہی نمایاں اور روشن باب ہیں۔ ان کی حقانیت سے کسی طرح انکار نہیں کیا جا سکتا۔ قانون الٰہی ہے اس نے جب بھی انسانوں کی ہدایت و رہنمائی کے لئے انبیاء علیہم...

پتے کی بات

”تھوڑا علم زیادہ عبادت سے بہتر ہے اور انسان کے فقیہ ہونے کیلئے اللہ تعالی کی عبادت کرناہی کافی ہے اور انسان کے جاہل ہونے کے لئے اپنی رائے کو پسند کرنا ہی کافی ہے۔“ (طبرانی اوسط، رقم 8698)

”علم کی فضیلت عبادت کی فضیلت سے بڑھ کر ہے اور تمہارے دین کا بہترین عمل تقویٰ یعنی پرہیزگاری ہے۔“
(طبرانی اوسط، رقم 3960)

پتے کی بات

”تھوڑا علم زیادہ عبادت سے بہتر ہے اور انسان کے فقیہ ہونے کیلئے اللہ تعالی کی عبادت کرناہی کافی ہے اور انسان کے جاہل ہونے کے لئے اپنی رائے کو پسند کرنا ہی کافی ہے۔“ (طبرانی اوسط، رقم 8698)

”علم کی فضیلت عبادت کی فضیلت سے بڑھ کر ہے اور تمہارے دین کا بہترین عمل تقویٰ یعنی پرہیزگاری ہے۔“
(طبرانی اوسط، رقم 3960)