اگر آپ نے خواب میں دیکھا کہ اونٹ کھڑا ہوا ہے تو اس کی تعبیر مناسب نہیں ہے۔ اس کی تعبیر رنج اور غم سے ہے۔ جی ہاں اگر کوئی خواب میں صرف اتنا دیکھے کہ اونٹ کھڑا ہے اور بس اس کا خواب مکمل ہو گیا تو اس کی تعبیر رنج و غم سے ہے۔
ہاں اگر کسی نے اپنے آپ کو اس پر سوار دیکھا، اونٹنی کا دودھ پیتے ہوئے دیکھا، اونٹ کا گوشت کھاتے ہوئے دیکھا یا اونٹنی پر سوار دیکھا یا دیکھا کہ اسے اونٹنی مل گئی ہے یا اونٹنی اس سے چلی گئی ہے تو ان تمام صورتوں کی تعبیریں الگ ہیں اور اچھی ہیں۔ محض اونٹ کو دیکھنا رنج اور غم کی دلیل ہے۔