خلیفہ کسے کہتے ہیں؟

خلیفہ

خلیفہ اسے کہتے ہیں جو احکامات جاری کرنے اور دیگر اختیارات میں اصل کا نائب ہو۔ جیسا کہ حضرت آدم اور دیگر انبیاء علیہم السلام

واٹس ایپ گروپ (ابھی جوائن کریں) Join Now
یوٹیوب چینل (ابھی سبکرائب کریں) Subscribe

خلیفہ بنانے کی حکمت

علامہ احمد صاوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: حضرت آدم علیہ السلام کو خلیفہ بنانے کی وجہ یہ نہیں کہ اللہ پاک کو اس کی حاجت ہے بلکہ خلیفہ بنانے کی حکمت بندوں پر رحمت فرمانا ہے۔ کیونکہ عام بندوں میں یہ طاقت نہیں ہے کہ وہ کسی واسطے کے بغیر اللہ پاک سے احکام حاصل کر سکیں۔ بلکہ عام آدمی تو فرشتے کے واسطے سے بھی حاصل نہیں کر سکتا۔

اس لیے اللہ پاک نے اپنے اور انسانوں کے درمیان ایک خلیفہ بنایا جس کا نام نبی اور رسول رکھا اور اسے ایسی صلاحیت عطا فرمائی کہ وہ فرشتوں کے واسطے سے یا براہ راست اللہ پاک سے احکام حاصل کر کے انسانوں تک پہنچا سکے۔ لہذا انسانوں میں سے ہی رسولوں اور نبیوں کو خلیفہ بنا کر بھیجا یہ اللہ پاک کی رحمت، لطف اور احسان ہے۔ (1)صاوی

4/5 - (4 votes)

حوالہ جات[+]

توجہ فرمائیں! اس ویب سائیٹ میں اگر آپ کسی قسم کی غلطی پائیں تو ہمیں ضرور اطلاع فرمائیں۔ ہم آپ کے شکر گزار رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں