جمعہ مبارک اسلامی کیلنڈر میں ایک اہم دن ہے۔ یہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ کیونکہ یہ اجتماعی دعا اور غور و فکر کا دن ہے۔ یہ تحریر جمعہ مبارک کی اہمیت، اسکی فضیلت اور اِس سے جڑے روحانی اور اجتماعی پہلوؤں پر روشنی ڈالے گی۔
جمعہ مبارک کیا ہے؟
دراصل “جمعہ مبارک” ایک جملہ ہے۔ جو مسلمانوں کے ذریعہ ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جبکہ جمعہ کے دن کو “جمعۃ المبارک” کہا جاتا ہے۔ یہ خوشی کا اظہار ہے اور اس مقدس دن کی اہمیت کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے۔ مسلمان جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے مساجد میں جمع ہوتے ہیں اور عبادت اور نیکی کے کاموں میں مشغول رہتے ہیں۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ ثواب اکٹھا کر سکیں۔
جمعہ مبارک کی اہمیت
ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ اللہ پاک نے ہمیں جمعۃ المبارک کی نعمت سے سرفراز فرمایا۔ مگر افسوس! ہم نا قدرے جمعہ مبارک کوبھی عام دنوں کی طرح غفلت میں گزار دیتے ہیں۔ حالانکہ جمعہ یوم عید ہے، یہ سب دنوں کا سردار ہے۔ جمعہ کے روز جہنم کی آگ نہیں سلگائی جاتی، جمعہ کی رات دوزخ کے دروازے نہیں کھلتے، جمعہ کو بروز قیامت دلہن کی طرح اُٹھایا جائیگا،جمعہ کے روز مرنے والا خوش نصیب مسلمان شہید کا رتبہ پاتا اور عذاب قبرسے محفوظ ہو جاتا ہے۔
جمعہ کی فضیلت
اس دن کی فضیلت کا آپ اس بات سے اندازہ لگائیں کہ اگر جمعہ کو حج ہو تو اس کا ثواب ستر حج کے برابر ہے۔ جمعہ کی ایک نیکی کا ثواب سترگنا ہے۔ چونکہ جمعہ مبارک کا شرف بہت زیادہ ہے لہٰذا جمعہ کے روز گناہ کاعذاب بھی سترگنا ہے۔ (1)
سورہ جمعہ
جمعہ مبارک کے فضائل کی تو کیا بات ہے!اللّٰہ پاک نے جمعۃ المبارک کے متعلق ایک پوری سورت’’ سورۃ الجمعہ‘‘نازل فرمائی ہے۔ جو کہ قرآن کریم کے 28ویں پارے میں موجود ہے۔ سورۃ الجمعہ کی آیت نمبر 9 میں ارشاد فرماتا ہے:
ترجمہ: اے ایمان والو! جب نماز کی اذان ہو جمعہ کے دن تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو، یہ تمہار ے لئے بہتر ہے اگر تم جانو۔
جمعہ کے دن درود شریف کی فضیلت
حضور نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے۔:
“جس نے مجھ پر روزِ جمعہ دو سو بار درود پاک پڑھا اس کے دو سو سال کے گناہ معاف ہوں گے۔ (2)