جانور سے بدفعلی کرنا کیسا؟

جانور سے بدفعلی کرنا شریعت کو سخت ناپسند ہے. جیسا کہ حضرت عمرو بن ابی عمرورضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے،” جو کسی جانور سے بدفعلی کرے، وہ ملعون ہے ۔ “ (1)مستدرک ،کتاب الحدود،رقم ۸۱۱۷،ج۵،ص۵۰۹
اس کے بارے میں سخت سزا بیان کی گئی ہے چنانچہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:” تم جس شخص کو کسی جانور سے بد فعلی کرتا پاؤ تو فاعل ومفعول دونوں کو قتل کر ڈالو۔“ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے عرض کی گئی :” اس میں جانور کا کیا قصور ہے؟“ آپ نے فرمایا : ”میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس بارے میں کوئی بات تو نہیں سنی لیکن میرا گمان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اسے ناپسند فرمایا کہ ایسے جانور کا گوشت کھایا جائے یا اس سے نفع اٹھایا جائے کہ جس کے ساتھ یہ عمل کیا گیاہو۔“ (2)ترمذی۔کتاب الحدود، باب ماجاء فیمن یقع علی البھیمۃ ،رقم۱۴۶۰،ج۳،ص۱۳۶
حوالہ جات
مشت زنی سے بچنے کا طریقہ بتا دیں