حضرت امام مہدی کا ظهور

حضرت امام مہدی رضی اللہ عنہ کا ظهور

حضرت امام مہدی رضی اللہ عنہ خلیفۃ اللہ ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ حضور نبی کریم ﷺ کی آل (1) میں سے حسنی سیّد ہوں گے۔ جب دنیا میں کُفر پھیل جائے گا اور اسلام حرمین شریفین (2) کی طرف سمٹ جائے گا، اولیاء و ابدال (3) وہاں کو ہجرت کر جائیں گے۔

ماہ رمضان میں ابدال کعبہ شریف کے طواف میں مشغول ہوں گے، وہاں اولیاء حضرت امام مہدی (Imam Mahdi) رضی اللہ عنہ کو پہچان کر ان سےبیعت کی درخواست کریں گے۔ آپ رضی اللہ عنہ انکار فرمائیں گے۔ غیب سے آواز آئے گی:

ھٰذَا خَلِیْفَۃُ اللہِ الْمَھْدِیْ فَاسْمَعُوْا لَہٗ وَ اَطِیْعُوْہٗ

یہ اللہ پاک کے خلیفہ مہدی ہیں ان کا حکم سنو اور اطاعت کرو۔ لوگ آپ رضی اللہ عنہ کے دستِ مبارک پر بیعت کریں گے وہاں سے مسلمانوں کو ساتھ لے کر شام تشریف لے جائيں گے۔ آپ کا زمانہ بڑی خیر و برکت کا ہو گا۔ زمین عدل و انصاف سے بھر جائے گی۔

3.7/5 - (3 votes)

حوالہ جات

حوالہ جات
1اولاد
2مکّہ مکرمہ اور مدینہ منورہ
3اولیاء کرام، اہل تصوف کے نزدیک اولیاء اللہ کا وہ گروہ جس کے سپرد دنیا کا انتظام ہے
رمضان کی فضیلت

رمضان شریف کی فضیلت اور پانچ چیزیں ایسی جو پہلے کسی نبی علیہ السلام کو نہ ملیں

وضو کا طریقہ

وضو کا طریقہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

شب معراج کی فضیلت اور نوافل

معجزات سیرت انبیاء علیہم السلام کا بہت ہی نمایاں اور روشن باب ہیں۔ ان کی حقانیت سے کسی طرح انکار نہیں کیا جا سکتا۔ قانون الٰہی ہے اس نے جب بھی انسانوں کی ہدایت و رہنمائی کے لئے انبیاء علیہم...

پتے کی بات

”تھوڑا علم زیادہ عبادت سے بہتر ہے اور انسان کے فقیہ ہونے کیلئے اللہ تعالی کی عبادت کرناہی کافی ہے اور انسان کے جاہل ہونے کے لئے اپنی رائے کو پسند کرنا ہی کافی ہے۔“ (طبرانی اوسط، رقم 8698)

”علم کی فضیلت عبادت کی فضیلت سے بڑھ کر ہے اور تمہارے دین کا بہترین عمل تقویٰ یعنی پرہیزگاری ہے۔“
(طبرانی اوسط، رقم 3960)

پتے کی بات

”تھوڑا علم زیادہ عبادت سے بہتر ہے اور انسان کے فقیہ ہونے کیلئے اللہ تعالی کی عبادت کرناہی کافی ہے اور انسان کے جاہل ہونے کے لئے اپنی رائے کو پسند کرنا ہی کافی ہے۔“ (طبرانی اوسط، رقم 8698)

”علم کی فضیلت عبادت کی فضیلت سے بڑھ کر ہے اور تمہارے دین کا بہترین عمل تقویٰ یعنی پرہیزگاری ہے۔“
(طبرانی اوسط، رقم 3960)