ایک بچی اور آسمانی دسترخوان

اللہ پر توکل

۔حضرت ذوالنون المصری ایک دفعہ دریا میں شکار کر رہے تھے اور ساتھ آپ کی چھوٹی بیٹی بھی تھی۔ جب دریا میں جال پھینکا تو ایک مچھلی جال میں آئی۔ بچی نے اس مچھلی کو پکڑنے کا ارادہ کیا تو دیکھا کہ وہ مچھلی اپنے دونوں ہونٹ ہلا رہی ہے۔ تو بچی نے اسے دریا میں پھینک دیا۔ حضرت ذوالنون مصری نے اپنی بیٹی سے فرمایا: کہ بیٹی تو نے ہماری محنت کو ضائع کر دیا۔

واٹس ایپ گروپ (ابھی جوائن کریں) Join Now
یوٹیوب چینل (ابھی سبکرائب کریں) Subscribe

بچی نے عرض کیا کہ جو چیز اللہ پاک کا ذکر کرتی ہو، میں اسے کھانے کے لیے راضی نہیں ہوں۔ حضرت ذوالنون مصری نے فرمایا۔ اے بیٹی اب ہم کیا کریں؟ بچی نے کہا کہ: ہم اللہ پاک پر توکل کریں گے اور وہ ہمیں ایسی مخلوق سے رزق دے گا جو اللہ پاک کا ذکر نہیں کرتی۔

اللہ پر توکل

چنانچہ آپ نے شکار چھوڑ دیا اور دونوں باپ بیٹی شام تک اللہ پر توکل کر کے ٹھہرے رہے۔ شام تک ان کے پاس کوئی چیز نہ آئی جب عشاء کا وقت ہوا تو ان دونوں پر اللہ تعالیٰ نے آسمان سے دستر خوان اتارا۔ اس میں طرح طرح کے کھانے تھے اور یہ بارہ سال تک ہر رات کو نازل ہوتا رہا۔

حضرت ذوالنون مصری نے گمان کیا کہ یہ دسترخوان میری عبادت ، نماز ، روزہ اور فرمابرداری کی وجہ سے نازل ہوتا ہے ۔ جب آپ کی بیٹی فوت ہوگئی تو وہ دستر خوان نازل ہونا بند ہو گیا۔ تب آپ کو معلوم ہوا کہ دستر خوان تو بیٹی کی وجہ سے اتر تا تھا نہ کہ میری وجہ سے۔ پھر آپ نے اپنے گمان سے رجوع کی۔

وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗؕ-اِنَّ اللّٰهَ بَالِغُ اَمْرِهٖؕ-

اور جو اللہ پر بھروسہ کرے تو وہ اسے کافی ہے بے شک اللہ اپنا کام پورا کرنے والا ہے۔

اللہ پاک ہمیں بھی توکل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

5/5 - (1 vote)

توجہ فرمائیں! اس ویب سائیٹ میں اگر آپ کسی قسم کی غلطی پائیں تو ہمیں ضرور اطلاع فرمائیں۔ ہم آپ کے شکر گزار رہیں گے۔

2 تبصرے “ایک بچی اور آسمانی دسترخوان

  1. اسلام علیکم
    کیا میں آپ کی سائٹ سے مواد لے کر ویڈیو بنا سکتا ہوں۔آپ کی موادکا یہ فقرہ پڑھا ھے تو اجازت مانگی ھے۔ ( اسلام امن کا پیغام دیتا ہے۔ اس کا علم سیکھیں اور اسے دوسروں تک پہنچائیں! اس ویب سائیٹ پر اصلاحی اور فقہ حنفیہ کا مواد حوالہ جات کے ساتھ شائع کیا جاتا ہے، آپ اس ویب سائیٹ سے بلا جھجک استفادہ کر سکتے ہیں۔)

اپنا تبصرہ بھیجیں