اذان کے بعد کی دعا کی فضیلت کے بارے میں حضرت سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: ”جو اذان سن کر یہ دعا پڑھے اس کے لیے میری شفاعت واجب ہو گئی۔“ (1)
اذان کے بعد کی مکمل دعا ترجمہ کے ساتھ
اَللّٰھُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّا مَّۃِ وَالصَّلٰوۃِاے اللہ ! اس دعوۃ تامہ اور صلوٰۃ
الْقَائِمَۃِ اٰتِ سَیِّدَنَا مُحَمَّدَ نِا لْوَسِیلَۃَقائمہ کے مالک تو ہمارے سردار حضرتِ محمد (ﷺ) کو وسیلہ
وَالْفَضِیْلَۃَ وَالدَّرَجَۃَ الرَّفِیْعَۃَ وَابْعَثْہُاور فضیلت اور بہت بلنددرجہ عطا فرما اور اُن کو
مَقَامًا مَّحْمُوْدَﻥ ا لَّذِیْ وَعَدْتَّہٗ وَارْزُقْنَامقامِ محمود میں کھڑا کر جس کا تو نے اُن سے وعدہ کیا ہے اور ہمیں
شَفَاعَتَہ‘ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ ط اِنَّکَ لَا تُخْلِفُقیامت کے دِن اُن کی شفاعت نصیب فرما بیشک تو وعدہ کے خلاف نہیں
الْمِیْعَادَ ط بِرَحْمَتِکَ یَآاَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَکرتا ۔ ہم پر اپنی رحمت فرما اے سب سے بڑھ کر رَحم کرنے والے۔
حوالہ جات
1↑ | صحیح بخاری ، کتا ب الاذان ، با ب الدعا ء عنہ النداء ، رقم ۶۱۴، ج ۱ ص ۲۲۴ |
---|